گووندا کا اپنے بھانجے کرشنا سے متعلق حیران کن دعویٰ، خاندانی تنازع کی وجہ بھی بتادی
Web Desk
27 January 2026
بالی ووڈ کے نامور اداکار گووندا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے بھانجے، اداکار و کامیڈین کرشنا ابھیشیک کو ٹی وی پر ان کی توہین کرنے پر زبردستی مجبور کیا جاتا ہے۔
گووندا نے بتایا کہ ان کی اہلیہ سُنیتا آہوجا اور کچھ قریبی افراد ایک بڑی سازش کا حصہ بن کر کرشنا کو میرے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔ اداکار نے اپنے خاندان سے درخواست کی کہ وہ عوامی بیانات دینے سے گریز کریں تاکہ ان کی زندگی میں ایسے حالات پیدا نہ ہوں جو انہیں ذہنی طور پر متاثر کریں۔
کرشنا ابھیشیک نے اپنے موقف میں کہا کہ وہ گووندا ماموں سے محبت کرتے ہیں اور ان کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گووندا کی سوچ انتہائی اعلیٰ ہے اور وہ ان کے بیانات کو مثبت انداز میں لیتے ہیں۔
گووندا اور سُنیتا کی شادی 1987 میں ہوئی تھی اور اس جوڑے کے دو بچے ہیں، بیٹی ٹینا اور بیٹا یش وردھن۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں
27 September 2026
ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو تنقید کا سامنا
27 September 2026
ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ اداکارہ کی ہم شکل کو انڈسٹری میں لانا چاہتے ہیں؟ ویڈیو نے سوال اٹھا دیے
27 September 2026
راحت فتح علی خان کے بیٹے کی مونی رائے کے ساتھ تصویر، صارفین کے دلچسپ تبصرے
27 September 2026
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026