گوگل کا 40 فیصد اینڈرائیڈ فونز خطرے میں ہونے کا اعلان
Web Desk
5 February 2026
گوگل نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں موجود اینڈرائیڈ فونز میں سے تقریباً 40 فیصد ایسے ہیں جو نئے سائبر حملوں کا نشانہ بن سکتے ہیں۔ کمپنی نے اینڈرائیڈ اپ ڈیٹ جاری کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ اینڈرائیڈ ٹوئیلو (Android 12) اور اس سے پرانے ورژن کے فونز اب اہم سکیورٹی اپ ڈیٹس نہیں حاصل کریں گے، اور صرف دنیا کے 58 فیصد فونز نئے حملوں کے خلاف محفوظ رہ سکیں گے۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دسمبر میں اینڈرائیڈ 16 صرف 7.5 فیصد فونز پر موجود تھا، اینڈرائیڈ 15 تقریباً 19.3 فیصد فونز پر، اینڈرائیڈ 14 تقریباً 17.9 فیصد فونز پر اور اینڈرائیڈ 13 تقریباً 13.9 فیصد فونز پر استعمال ہو رہا تھا۔ یہ چاروں ورژن اس لیے اہم ہیں کیونکہ گوگل اینڈرائیڈ 12 یا اس سے پرانے ورژن کے لیے سکیورٹی اپ ڈیٹس فراہم نہیں کرتا، جس کے نتیجے میں 40 فیصد سے زیادہ فونز اس سہولت سے محروم ہیں۔
ماہرین کے مطابق ایک ارب سے زائد صارفین ایسے ہیں جن کے فون نئے سائبر حملوں کے خطرے میں ہیں اور وہ اپنے فونز کو اپ ڈیٹ کے ذریعے محفوظ نہیں بنا سکتے۔
اس دوران ایپل کو اپنے آئی فون صارفین کو iOS 26 پر اپ گریڈ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، لیکن یہ مسئلہ عارضی ہے کیونکہ آنے والے مہینوں میں زیادہ تر آئی فونز اپ ڈیٹ ہو جائیں گے۔ ایپل کے صرف چند آئی فونز ایسے ہیں جو مکمل طور پر سپورٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔
ماہرین نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ اگر آپ کا اینڈرائیڈ فون اینڈرائیڈ 13 یا نئے ورژن پر اپ ڈیٹ نہیں ہو سکتا، تو نئے فون پر غور کرنا ضروری ہے تاکہ آپ کے ڈیٹا اور پرائیویسی کو سائبر حملوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
گوگل کیلئے بری خبر، عدالت نے اپیل مسترد کر دی
7 July 2026
فولڈ ایبل آئی فون لانچ سے متعلق بڑی خبر!
7 July 2026
امریکا: چار ریاستوں کا میٹا کیخلاف مقدمہ، 1400 ارب ڈالر کے تاریخی جرمانے کا امکان
7 July 2026
غیر ملکی ہیکرز کا سی ڈی اے پر بڑا سائبر حملہ؛ اسلام آبادیوں کا ٹیکس و بلنگ ڈیٹا ہیک، بحالی کے لیے ایک ماہ کی مہلت
6 July 2026
گوگل میپس میں جلد کھانا منگوانے کا فیچر متعارف کرانے کا امکان
6 July 2026
ٹیلی کام بل سے کسی کی ذاتی زمین اور جائیداد پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا: شزا فاطمہ
6 July 2026
یوٹیوب نے تصاویر پر مبنی انقلابی فیچر متعارف کروا دیا
5 July 2026
مشہور کمپنی کا اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے 551 فلمیں ہٹانے کا اعلان
4 July 2026