LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا مذاکرات کو ناکامی کی طرف لے جائے گا: محسن رضائی امریکا نے ایرانی تیل کی فروخت کی اجازت دینے والا لائسنس منسوخ کردیا ایران نے آبنائے ہرمز میں قطری جہاز پر حملے کے الزام کو مسترد کر دیا آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا، برطانوی میری ٹائم ایجنسی ایران کے خلاف طاقتور حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، امریکی سینٹرل کمانڈ ایران میں قشم جزیرے، سیریک، بندر عباس میں دھماکے سنے گئے: ایرانی میڈیا ترکیہ سے پابندیاں ہٹانے جارہے ہیں، ہم دوستوں پر پابندیاں نہیں لگاتے: ڈونلڈ ٹرمپ ایشیا کپ 2027ء کیلئے ڈھاکا سمیت وینیوز زیر غور ہیں، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ شارجہ سے کراچی آنے والا نجی کارگو طیارہ لاپتا ہوگیا جس کی تلاش شروع کر دی گئی۔ بلاول بھٹو کی گلگت بلتستان کی نومنتخب حکومت کو 100 روزہ ترقیاتی پلان تیار کرنے کی ہدایت وفاقی وزیر احسن اقبال کا یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو کا دورہ، جناح میڈیکل کمپلیکس اور پی کے ایل آئی کے ساتھ طبی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال سندھ میں پاکستان رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع، صوبائی کابینہ نے منظوری دے دی خاتون کی جان بچاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی نمازِ جنازہ ادا، فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، بیرسٹر گوہر سمیت کوئی بھی رہنما نہ مل سکا قیدِ تنہائی کے الزامات سنگین، نظر انداز نہیں کر سکتے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر تحریری حکم نامہ جاری

دنیا کے 40 فیصد اینڈرائیڈ فونز نئے سائبر حملوں کے خطرے سے دوچار

Web Desk

5 February 2026

گوگل نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں استعمال ہونے والے تقریباً 40 فیصد اینڈرائیڈ فونز نئے سائبر حملوں کے خطرے سے دوچار ہیں۔

کمپنی کے مطابق اینڈرائیڈ کے پرانے ورژنز استعمال کرنے والے ڈیوائسز میل ویئر اور اسپائی ویئر کے خلاف مؤثر تحفظ حاصل نہیں کر پا رہے۔

گوگل نے تازہ اینڈرائیڈ سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اینڈرائیڈ 12 اور اس سے پرانے ورژنز کے لیے اب اہم سیکیورٹی اپ ڈیٹس فراہم نہیں کی جائیں گی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ صرف وہی فون محفوظ تصور کیے جا سکتے ہیں جو اینڈرائیڈ 13 یا جدید ورژن پر چل رہے ہیں، اور ایسے ڈیوائسز کی شرح تقریباً 58 فیصد ہے، جبکہ باقی 40 فیصد سے زیادہ فونز سیکیورٹی سپورٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔

کمپنی کی رپورٹ کے مطابق دسمبر میں اینڈرائیڈ 16 صرف 7.5 فیصد فونز پر انسٹال تھا، اینڈرائیڈ 15 تقریباً 19.3 فیصد، اینڈرائیڈ 14 تقریباً 17.9 فیصد، اور اینڈرائیڈ 13 تقریباً 13.9 فیصد فونز پر استعمال ہو رہا تھا۔ یہی چاروں ورژن اس وقت سیکیورٹی اپ ڈیٹس حاصل کر رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ایک ارب سے زائد صارفین ایسے فون استعمال کر رہے ہیں جنہیں نئے سیکیورٹی پیچز دستیاب نہیں، جس کی وجہ سے وہ سائبر خطرات کا زیادہ شکار ہو سکتے ہیں۔

دوسری جانب ایپل کو بھی اپنے صارفین کو iOS 26 پر منتقل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، تاہم توقع ہے کہ آئندہ مہینوں میں زیادہ تر آئی فونز اپ ڈیٹ ہو جائیں گے، جبکہ مکمل طور پر سپورٹ سے باہر آئی فونز کی تعداد کم ہے۔

ماہرین نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ اگر کوئی فون اینڈرائیڈ 13 یا اس سے جدید ورژن پر اپ ڈیٹ نہیں ہو سکتا، تو بہتر سیکیورٹی کے لیے نیا ڈیوائس لینے پر غور کرنا چاہیے۔