گوگل کی 15 جی بی مفت اسٹوریج کا عہد ختم ہونے کے قریب
Web Desk
16 May 2026
دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن ’گوگل‘ کی جانب سے اپنے کروڑوں صارفین کو فراہم کی جانے والی ایک بہت بڑی اور بنیادی سہولت واپس لیے جانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ یہ تبدیلی خاص طور پر ان افراد کے لیے ایک بڑا جھٹکا ثابت ہوگی جو اب جی میل (Gmail) یا کسی دوسری گوگل سروس پر اپنا نیا اکاؤنٹ بنائیں گے۔ ’اینڈرائیڈ اتھارٹی‘ (Android Authority) کی ایک تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، موجودہ پالیسی کے تحت جب بھی کوئی صارف نیا جی میل اکاؤنٹ بناتا ہے، تو گوگل کی جانب سے اسے فوٹوز، ڈرائیو اور میلز کے لیے 15 جی بی (GB) مفت کلاؤڈ اسٹوریج فراہم کی جاتی ہے، جو کہ عام صارفین کی روزمرہ ضروریات کے لیے کافی ہوتی ہے۔ مگر اب گوگل اس سہولت کو محدود کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، گوگل اب نئے اکاؤنٹس کے لیے محض 5 جی بی مفت اسٹوریج دینے کی آزمائش (Testing) کر رہا ہے، یعنی مفت اسٹوریج میں سیدھی 10 جی بی کی کٹوتی کی جائے گی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ریڈیٹ’ (Reddit) پر سامنے آنے والے ایک اسکرین شاٹ اور رپورٹ کی تفصیلات کے مطابق، گوگل کی جانب سے اس کٹوتی سے بچنے کا ایک راستہ بھی دیا جا رہا ہے۔ پالیسی کے تحت جو نئے صارفین اکاؤنٹ بناتے وقت اپنا فون نمبر لازمی طور پر ایڈ (Link) کریں گے، انہیں پہلے کی طرح پوری 15 جی بی اسٹوریج فراہم کی جائے گی، لیکن فون نمبر شامل نہ کرنے والوں کو صرف 5 جی بی پر ہی گزارا کرنا ہوگا۔ اگرچہ گوگل کے آفیشل سپورٹ پیج پر اب بھی یہی درج ہے کہ ہر اکاؤنٹ کے ساتھ 15 جی بی مفت اسٹوریج دی جاتی ہے، تاہم کمپنی نے اس نئی تبدیلی کی خود باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔
گوگل نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ “ہم نئے اکاؤنٹس کے لیے ایک نئی اسٹوریج پالیسی کی آزمائش کر رہے ہیں۔ فی الحال یہ تجربہ دنیا کے مخصوص خطوں (Regions) میں کیا جا رہا ہے، جس کا بنیادی مقصد صارفین کے اکاؤنٹس کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانا اور مستقبل میں ڈیٹا ریکوری کے عمل کو آسان اور محفوظ بنانا ہے۔” ماہرینِ ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ گوگل اس اقدام کے ذریعے صارفین کو ٹو-اسٹیپ ویریفیکیشن اور فون نمبر لنک کرنے پر مجبور کرنا چاہتا ہے تاکہ جعلی یا بوٹ اکاؤنٹس کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
گوگل میپس میں جلد کھانا منگوانے کا فیچر متعارف کرانے کا امکان
6 July 2026
ٹیلی کام بل سے کسی کی ذاتی زمین اور جائیداد پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا: شزا فاطمہ
6 July 2026
یوٹیوب نے تصاویر پر مبنی انقلابی فیچر متعارف کروا دیا
5 July 2026
مشہور کمپنی کا اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے 551 فلمیں ہٹانے کا اعلان
4 July 2026
یوٹیوب نے شارٹس فارمیٹ میں نئے فیچر متعارف کرا دیے
3 July 2026
پاکستان میں انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی کی سہولیات میں نمایاں اضافہ، عالمی درجہ بندی بھی بہتر
3 July 2026
انٹرنیٹ کو بھی بنیادی سروس قرار دینے پر غور، وزارت آئی ٹی کا قانونی جائزہ مکمل
3 July 2026
زمین کو سیارچے سے بچانے کے لیے ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی تجویز
2 July 2026