گوگل سرچ میں بڑی تبدیلی، جیمینائی طرز کا اے آئی فیچر متعارف
Web Desk
31 January 2026
ٹیکنالوجی کے عالمی ادارے گوگل نے اپنے سرچ انجن میں جدید جیمنائی طرز کے اے آئی فیچر کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ گوگل کے مطابق سرچ انجن میں موجود AI Overviews فیچر کو اب جیمنائی 3 ماڈل پر منتقل کر دیا گیا ہے، جس سے صارفین کو پہلے سے زیادہ مربوط، جامع اور مفصل جوابات فراہم کیے جا سکیں گے۔
اس کے ساتھ ہی گوگل سرچ میں ایک نئی اے آئی چیٹ ونڈو بھی متعارف کروائی جا رہی ہے، جو صارفین کو فالو اَپ سوالات پوچھنے کی سہولت دے گی۔ اس فیچر کے ذریعے صارف ایک ہی ونڈو میں تسلسل کے ساتھ مزید ذیلی سوالات بھی کر سکے گا۔
اب تک گوگل سرچ بنیادی طور پر کی ورڈز پر انحصار کرتی رہی ہے، جس کے باعث صارفین کو متعدد نتائج میں سے مطلوبہ معلومات تلاش کرنا پڑتی تھیں۔ تاہم نئی اپ ڈیٹ کے بعد صارفین گفتگو نما اور تفصیلی سرچ کے ذریعے براہِ راست معلومات حاصل کر سکیں گے، بالکل اسی انداز میں جیسے وہ جیمنائی اے آئی سے بات کر رہے ہوں۔
گوگل کے مطابق یہ فیچر گزشتہ کچھ عرصے سے محدود سطح پر آزمائشی بنیادوں پر دستیاب تھا، جسے اب عالمی سطح پر موبائل صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس اپ ڈیٹ کا مقصد سرچ کے تجربے کو مزید انٹرایکٹو، مؤثر اور انسانی گفتگو کے قریب بنانا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ اقدام گوگل سرچ کو محض کی ورڈز پر مبنی نظام سے آگے لے جا کر ایک جدید اے آئی اسسٹنٹ میں تبدیل کرنے کی اہم پیش رفت ہے۔
متعلقہ عنوانات
گوگل نے نیا طاقتور اے آئی ماڈل ’جیمنائی 4 آرگون‘ متعارف کرا دیا
2 October 2026
امریکی حکومت کا نیا AI پورٹل ‘America.gov’ لانچ، جیمنائی اور گرک ماڈلز سے لیس چیٹ بوٹ متعارف
2 October 2026
دبئی میں بلاک چین لائف 2026ء، کرپٹو اور اے آئی دنیا کا بڑا اجتماع
1 October 2026
سائنسدان 3 لاکھ 15 ہزار سال قدیم انسان کا ڈیجیٹل چہرہ تشکیل دینے میں کامیاب
1 October 2026
بچوں میں سوشل میڈیا کا استعمال روکنے اور عمر کی تصدیق کا اختیار نہیں: پی ٹی اے
1 October 2026
فولڈ ایبل آئی فون کی فروخت سے متعلق اہم انکشاف!
1 October 2026
پاکستان میں G5 کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 127.74 ایم بی پی ایس ریکارڈ
30 September 2026
اے آئی سے ٹریفک اہلکار کے قتل کا طریقہ پوچھنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا
30 September 2026