گوگل نے اپنے نئے ایپ آئیکونز متعارف کرا دیے
Web Desk
20 May 2026
دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن اور ٹیکنالوجی کمپنی ‘گوگل’ نے اپنے نئے، ری ڈیزائن کیے گئے اور منفرد انداز کے ایپ آئیکونز تمام صارفین کے لیے متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ یہ نئے آئیکونز گزشتہ ماہ پہلی بار آزمائشی طور پر سامنے آئے تھے، اور تب ہی سے سوشل میڈیا اور ٹیک اسٹریٹ میں ان کے ڈیزائن پر خوب بحث جاری ہے۔
گوگل نے اس بار اپنے نئے ڈیزائنز میں برسوں پرانی روایت کو توڑ دیا ہے۔ اب تک گوگل کی ہر سروس کے آئیکون میں کمپنی کے چاروں مشہور رنگوں (سرخ، نیلا، پیلا اور ہرا) کا ہونا لازمی سمجھا جاتا تھا، لیکن اب ایسا نہیں ہے۔ کئی نئے ایپ آئیکونز میں کم رنگوں کا انتخاب کیا گیا ہے، جبکہ ان میں زیادہ گریڈیئنٹس اور پہلے سے کہیں زیادہ شوخ و وائبرنٹ (Vibrant) انداز اپنایا گیا ہے جو دیکھنے میں کافی جدید لگتا ہے۔
اس بڑی تبدیلی پر دنیا بھر کے صارفین کی رائے منقسم نظر آ رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر جہاں کچھ صارفین کو یہ تبدیل شدہ شکل پسند نہیں آئی اور وہ پرانے کلاسک ڈیزائن کو ہی بہتر قرار دے رہے ہیں، وہیں بڑی تعداد میں ایسے صارفین بھی ہیں جو اس تبدیلی سے خوش ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ گوگل اب پرانے روایتی ڈیزائن سے نکل کر دورِ حاضر کے جدید ڈیجیٹل اسٹائل کو اپنا رہا ہے۔ گوگل کی جانب سے اس عالمی اپ ڈیٹ کا عمل فی الحال جاری ہے اور تمام صارفین تک ان نئے آئیکونز کے مکمل اجرا میں ممکنہ طور پر کچھ دن یا ہفتے لگ سکتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
8 November 2026
میٹا نے متنازع تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ واپس لے لیا
8 November 2026
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے 6 کمپنیاں رجسٹرڈ
7 November 2026
میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کردیے
6 November 2026
خوش مزاج بچی کو خودکشی کے دہانے پہنچا دیا: والدین کا گوگل پر مقدمہ
6 November 2026
پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
6 November 2026
امریکی کمپنی کا رات کو سورج کی روشنی بیچنے کا منصوبہ
6 November 2026
خلائی دوربین کا 22 سالہ مشن اختتام پذیر، ملبہ زمین پر گرنے کا خدشہ
6 November 2026