گوگل پلے سے VK اور Max ایپس ہٹا دی گئیں، روسی کمپنی نے متبادل ذرائع بتا دیئے
Web Desk
17 July 2026
روسی ٹیکنالوجی کمپنی وی کے (VK) نے تصدیق کی ہے کہ گوگل نے اس کی مقبول ایپلی کیشنز VK اور Max کو اپنے پلے اسٹور سے ہٹا دیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، اس اقدام کے باوجود جن اینڈرائیڈ صارفین کے موبائل فونز میں یہ ایپس پہلے سے انسٹال ہیں، وہ انہیں بدستور معمول کے مطابق استعمال کر سکیں گے اور انہیں پیغامات، کالز اور دیگر پش نوٹیفکیشنز (Push Notifications) بھی موصول ہوتی رہیں گی۔ کمپنی نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ان ایپس کو ڈاؤن لوڈ یا اپ ڈیٹ کرنے کے لیے روس کے اپنے اسٹور RuStore سمیت Huawei AppGallery، Samsung Galaxy Store اور Xiaomi GetApps جیسے متبادل پلیٹ فارمز کا استعمال کر سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ایپل بھی یکطرفہ طور پر وی کے ہولڈنگ کی ایپس اور میکس میسنجر کو اپنے ایپ اسٹور سے ہٹا چکا ہے، جس کے بعد آئی فون صارفین کو پش نوٹیفکیشنز کی موصولی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امارات میں دفاعی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ڈیفنس اے آئی کے آپریشنز کا آغاز
29 November 2026
بغیر آواز اور ہونٹ ہلائے اے آئی سے بات چیت ممکن، سوئس سائنس دانوں کی جدید ایجاد
28 November 2026
امریکی فضائیہ کے مرکزی کلاؤڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس فوجی ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
27 November 2026
گوگل میپس میں نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری
27 November 2026
یونان: 2700 سال پہلے قتل ہوئے افراد کی اجتماعی قبر عوام کے لیے کھول دی گئی
27 November 2026
واٹس ایپ نے میسجز شیڈول کرنے کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا
27 November 2026
ایلون مسک کا امریکا کے ہر بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز تحفے میں دینے کا اعلان
26 November 2026
سپیس ایکس کو خلا میں 10 لاکھ سیٹلائٹس بھیجنے کی اجازت مِل گئی
26 November 2026