گوگل پکسل 11 سیریز سے متعلق معلومات لیک!
Web Desk
12 August 2026
ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی نئی پکسل 11 سیریز کی باضابطہ رونمائی سے چند گھنٹے قبل ہی فلَیگ شپ اسمارٹ فون ‘پکسل 11 پرو ایکس ایل’ کی پہلی ہینڈز آن تصاویر اور ریٹیل باکس آن لائن وائرل ہو گئے ہیں۔ بلیک مارکیٹ میں فون کی موجودگی کی اطلاعات کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر شیئر کی گئی ان تصاویر میں ڈارک گرے/میٹ بلیک بیک پینل، کیمرا بار اور ڈیوائس کا مجموعی ڈیزائن واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
اگرچہ پکسل 11 پرو ایکس ایل کا ڈیزائن بڑی حد تک گزشتہ ماڈل سے مشابہ نظر آتا ہے، تاہم اس میں ایک نمایاں اور دلچسپ تبدیلی کی گئی ہے۔ وائرل تصاویر کے مطابق کیمرا بار کے اندر ایک بڑا سفید گول نشان دیکھا جا سکتا ہے، جسے رپورٹس میں گوگل کا نیا ‘ہائی لائٹ ایل ای ڈی’ (Highlight LED) قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ ایل ای ڈی ممکنہ طور پر فون پر مختلف نوٹیفکیشنز، الرٹس اور کیمرے کے اشاروں کے لیے استعمال کی جائے گی۔ اس کے علاوہ لیک ہونے والی ریٹیل باکس کی تصویر پر ‘ڈیمو’ کا اسٹیکر اور ایک نیا ‘ڈیون’ (Dune / Coral) رنگ دکھایا گیا ہے، جو پکسل 11 سیریز کی سب سے بڑی ویژول تبدیلیوں میں شمار ہو رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
8 November 2026
میٹا نے متنازع تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ واپس لے لیا
8 November 2026
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے 6 کمپنیاں رجسٹرڈ
7 November 2026
میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کردیے
6 November 2026
خوش مزاج بچی کو خودکشی کے دہانے پہنچا دیا: والدین کا گوگل پر مقدمہ
6 November 2026
پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
6 November 2026
امریکی کمپنی کا رات کو سورج کی روشنی بیچنے کا منصوبہ
6 November 2026
خلائی دوربین کا 22 سالہ مشن اختتام پذیر، ملبہ زمین پر گرنے کا خدشہ
6 November 2026