LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کا اگلا دور آج ہوگا، حتمی فیصلے متوقع جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان آن لائن گیمز کے منفی اثرات، برطانیہ پلٹ نوجوان نے لاہور میں بینک لوٹ لیا سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثیوں کا داغا گیا میزائل سکول سے ٹکرا گیا آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے کے راستے پر گامزن آئل ٹینکر پر میزائل حملہ پاکستان کا غزہ میں عالمی قانون کی پاسداری یقینی بنانے، کشمیریوں کے حق خودارادیت کا اعادہ اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل اسلام آباد میں کسی کو بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سپیکر پنجاب اسمبلی سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ دوران پرواز کپتان پر حملہ کرنے والا شریک پائلٹ انتہا پسند تھا: امریکی اخبارکا دعویٰ محسن رضائی نے ٹرمپ کے ایران کیخلاف جنگ میں فتح کے دعوؤں کو مسترد کر دیا پاسداران انقلاب کا چابہار بندرگاہ کے قریب مبینہ دہشت گرد سیل تباہ کرنے کا دعویٰ حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں جی سیون ممالک نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کیلئے اتفاق کر لیا: فرانسیسی صدر

گوگل میپس میں ایک نئے دلچسپ فیچر کا اضافہ

Web Desk

3 June 2026

کیلیفورنیا: اگر آپ اپنے اسمارٹ فون میں روزمرہ رہنمائی کے لیے گوگل میپس (Google Maps) کا استعمال کرتے ہیں، تو کمپنی کا ایک نیا اور دلچسپ فیچر یقیناً آپ کا دل جیت لے گا۔ گوگل نے اسمارٹ فون صارفین کے لیے ایک ایسا فیچر موبائل ایپس کا حصہ بنا دیا ہے جس کے ذریعے وہ ماضی کے سفر پر جا سکتے ہیں۔

گوگل میپس کی مشہور زمانہ سروس ‘اسٹریٹ ویو’ (Street View) کی 15 ویں سالگرہ کے موقع پر انتظامیہ نے ایک بڑا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق، اس سروس کا ایک انتہائی مقبول اور آئیکونک فیچر اب ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز سے نکال کر باقاعدہ طور پر موبائل ڈیوائسز کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اس فیچر کے تحت گزشتہ برسوں کی تاریخی اسٹریٹ ویو تصاویر کو اب اینڈرائیڈ (Android) اور آئی او ایس (iOS) ایپس کا مستقل حصہ بنایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپس پر یہ فیچر کافی عرصے سے دستیاب تھا، جہاں صارفین کسی بھی جگہ کی پرانی تصاویر دیکھ سکتے تھے۔ تاہم، موجودہ دور میں چونکہ بیشتر افراد سمارٹ فونز کا استعمال کرتے ہیں، اسی لیے گوگل نے اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے اسے موبائل ایپس پر منتقل کر دیا ہے۔

اسمارٹ فون پر اپنے علاقے یا کسی بھی پسندیدہ مقام کی ماضی کی حالت دیکھنے کا طریقہ انتہائی آسان ہےگوگل میپس اوپن کر کے مطلوبہ جگہ کی ‘اسٹریٹ ویو امیج’ پر کلک کریں۔ تصویر کھلنے کے بعد وہاں موجود ‘سی مور ڈیٹس’ (See more dates) کے آپشن کا انتخاب کریں۔ اس آپشن پر کلک کرتے ہی آپ اپنے فون کی اسکرین پر دیکھ سکیں گے کہ آپ کا اپنا علاقہ، گھر، یا دنیا کا کوئی دوسرا مقام آج سے 5 یا 10 سال قبل کیسا نظر آتا تھا۔تاہم، گوگل نے واضح کیا ہے کہ ماضی کی تصاویر دیکھنے کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ گوگل کے ڈیٹا بیس میں اس مخصوص مقام کی پرانی تصاویر دستاویزی شکل میں دستیاب ہیں یا نہیں۔ تکنیکی ماہرین اور صارفین کی جانب سے اس فیچر کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے، کیونکہ اپنے اردگرد کے مقامات اور شہروں کو وقت کے ساتھ بدلتے ہوئے اور ان کی پرانی شکل کو اسمارٹ فون پر دیکھنا ایک انتہائی پرلطف اور دلچسپ تجربہ ہے۔