گوگل میپس کا نیا گریڈینٹ آئیکون متعارف، ڈیزائن میں نمایاں تبدیلی
Web Desk
6 March 2026
گوگل نے خاموشی سے اپنی مقبول سروس گوگل میپس میں ایک دلچسپ تبدیلی متعارف کرا دی ہے جس سے زیادہ تر صارفین ابھی تک آگاہ نہیں ہو سکے۔ ٹیک ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق گوگل میپس کے لیے نیا گریڈینٹ آئیکون اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نیا آئیکون بھی پہلے کی طرح پن کی شکل پر مبنی ہے تاہم اس کے ڈیزائن میں نمایاں بہتری لائی گئی ہے۔ نئے آئیکون میں اوپری رنگ کو نسبتاً پتلا کر دیا گیا ہے جبکہ اندر موجود سفید دائرے کا سائز پہلے کے مقابلے میں بڑا کر دیا گیا ہے۔
ٹیک ماہرین کے مطابق گوگل نے آئیکون کے رنگوں میں بھی تبدیلی کی ہے اور اسے جیمینائی اور مصنوعی ذہانت سے متاثر گریڈینٹ رنگوں کے ساتھ ڈیزائن کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ صارفین کے لیے اسے پہچاننا آسان ہوگا لیکن اس کا نیا انداز پہلے سے مختلف نظر آتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ نیا آئیکون مرحلہ وار اینڈرائیڈ صارفین کے لیے جاری کیا جا رہا ہے جبکہ آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے اسے جلد متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں گوگل میپس میں کئی اے آئی فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں جن میں گوگل جیمینائی کے ذریعے براہ راست بات کرتے ہوئے نیوی گیشن سروس استعمال کرنے کی سہولت بھی شامل ہے۔
متعلقہ عنوانات
اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کا خاص ورژن متعارف کرا دیا
20 April 2026
ایلون مسک کا اپنے ہی سائبر ٹرک خریدنے کا انکشاف
20 April 2026
پی ٹی اے نے جعلی کالز اور ایس ایم ایس بارے شہریوں کو خبردار کر دیا
20 April 2026
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی کی جانب اہم سنگ میل
20 April 2026
ایران جنگ سے کس ٹیکنالوجی کمپنی نے بڑا منافع کمایا؟
18 April 2026
یوٹیوب کا بڑا ایکشن، ٹرمپ کا مذاق اڑانے والا مشہور چینل اچانک بند کردیا
17 April 2026
گوگل کا جیمنائی مزید سمارٹ، خودکار تصاویر بنانے کا نیا فیچر متعارف
17 April 2026
واٹس ایپ پر ’’لاک ڈاؤن نوٹس‘‘ نہ کھولیں، ماہرین نے خبردار کردیا
17 April 2026