گوگل میپس کو نئے انداز سے اپ ڈیٹ کر دیا گیا
Web Desk
3 December 2025
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق گوگل نے اپنی مشہور ایپ گوگل میپس کو ایک نئے انداز سے اپ ڈیٹ کر دیا ہے، جس سے یہ اب صرف نقشہ نہیں بلکہ ایک معاون ساتھی کی طرح کام کرے گا۔
نئے فیچرز کے ذریعے صارفین اب بغیر موبائل ہاتھ میں لئے صرف بول کر راستہ تلاش کر سکتے ہیں، مثال کے طور پر آپ کہہ سکتے ہیں کہ گوگل، قریب ترین ہسپتال دکھاؤ یا پٹرول پمپ دکھاؤ جس کے پاس پارکنگ ہو۔اگر راستے میں ٹریفک نہ ہو تو گوگل فوراً مناسب راستہ دکھا دے گا اور نقشے کی ہدایات اب کسی مشہور جگہ یا عمارت کی بنیاد پر دی جائیں گی، جیسے کہ تھائی سیام ریسٹورنٹ کے بعد دائیں مڑیں، اس سے راستہ یاد رکھنا اور ڈرائیو کے دوران نیوی گیشن سمجھنا آسان ہو جائے گا۔اسی کے ساتھ اگر راستے میں ٹریفک، سڑک بند یا کوئی حادثہ ہو تو صارف بول کر رپورٹ کر سکتا ہے اور گوگل میپس فوری طور پر دیگر ڈرائیورز کو بھی اطلاع دے گا۔نئے فیچر کے فوائد میں ڈرائیو کے دوران موبائل ہاتھ میں رکھنے کی ضرورت ختم، یعنی زیادہ محفوظ سفر، مصروف یا غیر مانوس راستوں میں آسانی سے راستہ تلاش کرنا ممکن اور ٹریفک اور حادثات کی معلومات بروقت حاصل کر کے بہتر پلاننگ کی سہولت شامل ہیں۔
متعلقہ عنوانات
واٹس ایپ کا 4 نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان
26 July 2026
گوگل کا صارفین کے لئے نیا سکیورٹی فیچر متعارف
26 July 2026
پاکستان روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے: شزا فاطمہ
24 July 2026
پی ٹی اے نے موبائل سمز سے متعلق صارفین کو خبردار کر دیا
24 July 2026
یورپی کمیشن نے گوگل پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا
24 July 2026
سرحد پار تجارت کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کیلئے پہلی بار موبائل ایپ لانچ
23 July 2026
ملک کی ٹیلی کام کمپنیوں کی موبائل کالز اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں اضافہ
22 July 2026
وزارت آئی ٹی کا ’پاک آواز‘ محفوظ موبائل کمیونیکیشن منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ
22 July 2026