LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا مذاکرات کو ناکامی کی طرف لے جائے گا: محسن رضائی امریکا نے ایرانی تیل کی فروخت کی اجازت دینے والا لائسنس منسوخ کردیا ایران نے آبنائے ہرمز میں قطری جہاز پر حملے کے الزام کو مسترد کر دیا آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا، برطانوی میری ٹائم ایجنسی ایران کے خلاف طاقتور حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، امریکی سینٹرل کمانڈ ایران میں قشم جزیرے، سیریک، بندر عباس میں دھماکے سنے گئے: ایرانی میڈیا ترکیہ سے پابندیاں ہٹانے جارہے ہیں، ہم دوستوں پر پابندیاں نہیں لگاتے: ڈونلڈ ٹرمپ ایشیا کپ 2027ء کیلئے ڈھاکا سمیت وینیوز زیر غور ہیں، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ شارجہ سے کراچی آنے والا نجی کارگو طیارہ لاپتا ہوگیا جس کی تلاش شروع کر دی گئی۔ بلاول بھٹو کی گلگت بلتستان کی نومنتخب حکومت کو 100 روزہ ترقیاتی پلان تیار کرنے کی ہدایت وفاقی وزیر احسن اقبال کا یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو کا دورہ، جناح میڈیکل کمپلیکس اور پی کے ایل آئی کے ساتھ طبی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال سندھ میں پاکستان رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع، صوبائی کابینہ نے منظوری دے دی خاتون کی جان بچاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی نمازِ جنازہ ادا، فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، بیرسٹر گوہر سمیت کوئی بھی رہنما نہ مل سکا قیدِ تنہائی کے الزامات سنگین، نظر انداز نہیں کر سکتے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر تحریری حکم نامہ جاری

گوگل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آغاز پر ایک خصوصی ڈوڈل متعارف کرا دیا

Web Desk

7 February 2026

کولمبو / انٹرنیشنل: گوگل نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے آغاز پر ایک خصوصی ڈوڈل متعارف کرایا ہے جو شائقینِ کرکٹ کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

یہ ڈوڈل شوخ اور دلکش رنگوں، نمایاں اشکال اور تھری ڈی انداز میں تیار کیا گیا ہے، جو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے جوش، رفتار اور سنسنی کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دسواں ایڈیشن آج 7 فروری 2026 سے شروع ہو رہا ہے، جسے کرکٹ کی تاریخ کے سب سے سخت مقابلوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔ اس میگا ایونٹ کی مشترکہ میزبانی بھارت اور سری لنکا کر رہے ہیں، جہاں 20 ٹیمیں آٹھ مختلف وینیوز پر ٹرافی کے حصول کے لیے مدِ مقابل ہوں گی۔ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ آج کولمبو میں پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ایک ماہ تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں مجموعی طور پر 55 میچز کھیلے جائیں گے، جبکہ فائنل 8 مارچ 2026 کو احمد آباد یا کولمبو میں منعقد ہوگا۔