گوگل نے جی میل صارفین کی بڑی مشکل آسان کر دی
Web Desk
28 December 2025
گوگل نے طویل عرصے بعد اپنی ایک اہم پالیسی میں تبدیلی متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت اب صارفین اپنے @gmail.com ای میل ایڈریس کو تبدیل کر سکیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل گوگل صرف تھرڈ پارٹی ای میل ایڈریس استعمال کرنے والے صارفین کو ای میل تبدیل کرنے کی اجازت دیتا تھا، جبکہ @gmail.com ایڈریس کو ناقابلِ تبدیلی قرار دیا جاتا تھا، تاہم اب یہ پالیسی تبدیل کی جا رہی ہے۔
گوگل کا کہنا ہے کہ صارفین اپنے موجودہ گوگل اکاؤنٹ سے منسلک @gmail.com ای میل ایڈریس کو کسی نئے @gmail.com ایڈریس میں تبدیل کر سکیں گے۔ اگرچہ کمپنی نے اس فیچر کی مکمل تکنیکی تفصیلات جاری نہیں کیں، تاہم واضح کیا گیا ہے کہ یہ سہولت تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگی۔
اہم شرائط و ضوابط:
گوگل کے مطابق ای میل ایڈریس تبدیل کرنے کے بعد پرانا ای میل ایڈریس بطور Alias برقرار رہے گا، اور صارفین دونوں ایڈریسز پر موصول ہونے والی ای میلز حاصل کر سکیں گے۔
اکاؤنٹ میں محفوظ تمام ڈیٹا، بشمول تصاویر، پیغامات اور پرانی ای میلز، محفوظ رہیں گی اور کسی قسم کا نقصان نہیں ہوگا۔
صارفین اپنا پرانا گوگل ای میل ایڈریس دوبارہ استعمال کر سکیں گے، تاہم اگلے 12 ماہ تک نیا @gmail.com اکاؤنٹ بنانے کی اجازت نہیں ہوگی، اور اس مدت کے دوران نیا ای میل ایڈریس حذف بھی نہیں کیا جا سکے گا۔
مزید یہ کہ صارفین Gmail، Maps، YouTube، Google Play اور Drive سمیت تمام گوگل سروسز میں پرانے یا نئے دونوں ای میل ایڈریس کے ذریعے سائن اِن کر سکیں گے۔
ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق یہ اپ ڈیٹ صارفین کے لیے زیادہ سہولت اور لچک فراہم کرے گی اور جی میل کے روایتی اور سخت صارف نام کے نظام میں ایک اہم اور مثبت تبدیلی ثابت ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
بچوں میں سوشل میڈیا کا استعمال روکنے اور عمر کی تصدیق کا اختیار نہیں: پی ٹی اے
1 October 2026
فولڈ ایبل آئی فون کی فروخت سے متعلق اہم انکشاف!
1 October 2026
پاکستان میں G5 کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 127.74 ایم بی پی ایس ریکارڈ
30 September 2026
اے آئی سے ٹریفک اہلکار کے قتل کا طریقہ پوچھنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا
30 September 2026
جدید اے آئی انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، انتھروپک کا انتباہ
30 September 2026
اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا
29 September 2026
گوگل کروم نے صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف کروا دیا
29 September 2026
روشنی سے چارج ہونے والا جدید ایئر فلٹر تیار، جراثیم کو روکنے کی صلاحیت
28 September 2026