گوگل کی جیمینائی ایپ کے صارفین کی تعداد 1 ارب سے تجاوز کرگئی
Web Desk
12 August 2026
ٹیکنالوجی کی دنیا کی معروف کمپنی گوگل کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس ایپ ’جیمینائی‘ نے ایک بڑا سنگِ میل عبور کر لیا ہے، جس کے ماہانہ فعال صارفین (Monthly Active Users) کی تعداد 1 ارب سے تجاوز کر گئی ہے۔ گوگل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سندر پچائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ جیمینائی 1 ارب صارفین کی حد عبور کرنے والی گوگل کے ماحولیاتی نظام کی 14ویں پروڈکٹ بن گئی ہے۔
یہ تاریخی کامیابی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب عالمی سطح پر اے آئی مارکیٹ میں کمپنیوں کے درمیان مسابقت انتہائی شدید ہو چکی ہے۔ اس پیش رفت کے بعد جیمینائی نے اوپن اے آئی کے ‘چیٹ جی پی ٹی’ کا کامیابی سے مقابلہ کرتے ہوئے خود کو مضبوطی سے قائم کیا ہے۔ گوگل نے واضح کیا ہے کہ 1 ارب صارفین کی یہ تعداد صرف جیمینائی کی اپنی ایپ کے استعمال کنندگان پر مشتمل ہے، جس میں گوگل سرچ، ورک اسپیس یا اینڈرائیڈ کے دیگر الگ تھلگ فیچرز کے ذریعے اے آئی استعمال کرنے والے افراد شامل نہیں ہیں۔
کمپنی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق جیمینائی کے 63 فیصد صارفین وائس فیچر کا استعمال کرتے ہوئے اے آئی اسسٹنٹ سے براہ راست گفتگو کرتے ہیں، جبکہ یہ پلیٹ فارم اب روزانہ 150 ملین (15 کروڑ) سے زائد تصاویر بھی تیار کر رہا ہے۔ جیمینائی کی مقبولیت صرف اینڈرائیڈ تک محدود نہیں رہی بلکہ ایپل کے ‘آئی او ایس’ (iOS) پر بھی اس کے فعال صارفین کی تعداد 100 ملین (10 کروڑ) سے تجاوز کر چکی ہے، جو کہ اس ایپ کی تیزی سے بڑھتی مقبولیت کی عکاسی کرتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
8 November 2026
میٹا نے متنازع تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ واپس لے لیا
8 November 2026
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے 6 کمپنیاں رجسٹرڈ
7 November 2026
میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کردیے
6 November 2026
خوش مزاج بچی کو خودکشی کے دہانے پہنچا دیا: والدین کا گوگل پر مقدمہ
6 November 2026
پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
6 November 2026
امریکی کمپنی کا رات کو سورج کی روشنی بیچنے کا منصوبہ
6 November 2026
خلائی دوربین کا 22 سالہ مشن اختتام پذیر، ملبہ زمین پر گرنے کا خدشہ
6 November 2026