LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ کا حوثیوں کے خلاف کارروائی پر غور، مشرقِ وسطیٰ میں امریکیوں کیلئے الرٹ شمالی کوریا کا عالمی دباؤ کے باوجود جوہری پروگرام سے پیچھے ہٹنے سے انکار وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کل پارلیمانی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کر لیا افغانستان میں موجود دہشتگرد بے گناہ پاکستانیوں کا خون بہا رہے ہیں: طاہر اشرفی روس میں پارلیمانی انتخابات آخری مرحلے میں داخل، ٹرن آؤٹ 50 فیصد سے تجاوز ایران کی امریکا اور علاقائی اتحادیوں کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی جماعت اسلامی ٹرین مارچ، عوامی حقوق کی تحریک جاری ر ہے گی: حافظ نعیم الرحمان ماسکو کی جانب آنے والے 338 ڈرونز تباہ، آئل ریفائنری کی تنصیب کو نقصان باقر قالیباف کی قطر اور پاکستان کے ذریعے امریکا کو پیغامات پہنچانے کی تصدیق بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کی علیمہ خان کی گرفتاری کی شدید مذمت؛ فوری رہائی کا مطالبہ حکومت کا آج سے بجلی کی خرید و فروخت سے دستبرداری کا اعلان عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ 3 ایم پی او کے تحت گرفتار خاران میں دہشت گردوں کا مسافر گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ، مزدور زخمی وزیر داخلہ محسن نقوی کی شہید کیپٹن حمزہ اکرم کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت

گوگل کے اے آئی نے تین کمپنیوں کو ہیک کر لیا

Web Desk

20 September 2026

عالمی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ‘گوگل’ کے مصنوعی ذہانت کے ماڈل ‘جیمینائی’ (Gemini AI) نے سائبر سیکیورٹی کی صلاحیتوں کے ایک جانچ کے دوران انٹرنیٹ پر موجود عام معلومات کا استعمال کرتے ہوئے تین ویب سائٹس کے سیکیورٹی نظام کو عبور کر کے ان تک غیر متوقع رسائی حاصل کر لی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ حیران کن واقعہ مئی میں آزاد سائبر سیکیورٹی ادارے ‘اِرریگولر’ (Irregular) کی جانب سے کی جانے والی ایک جائزہ ٹیسٹنگ کے دوران پیش آیا، جہاں جیمینائی نے آن لائن دستیاب ڈیٹا کا تجزیہ کیا اور اندازے سے حاصل کردہ کریڈینشلز (لاگ ان معلومات) کے ذریعے تین ویب سائٹس کا کنٹرول یا رسائی حاصل کی۔

گوگل کی سیکیورٹی انجینئرنگ کی نائب صدر ہیدر ایڈکنز نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ تینوں اداروں کو بروقت آگاہ کر دیا گیا تھا اور اپنے ٹریننگ پارٹنر کے ساتھ مل کر اے آئی کی ٹیسٹنگ کے طریقہ کار میں ضروری اصلاحات کر لی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ انتہائی طاقتور اے آئی ماڈلز کو محفوظ اور ذمہ دارانہ حدود میں کام کرنے کی تربیت دینا کتنا اہم ہے۔ دوسری جانب ‘اِرریگولر’ کے ترجمان کے مطابق متعلقہ اداروں کو جولائی کے آخر میں آگاہ کیا گیا تھا اور سامنے آنے والی تمام سیکیورٹی خامیوں کو چند ہفتے قبل مکمل طور پر دور کر دیا گیا ہے۔