پاکستان کے طالب علموں کیلئے ایک برس تک گوگل جیمنائی کی سبسکرپشن فری
Web Desk
19 August 2026
اسلام آباد: پاکستان میں اپنے پہلے مقامی دفتر کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستانی طلبہ کے لیے ایک بڑا اور اہم اعلان کر دیا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گوگل کے نائب صدر ولسن وائٹ نے اعلان کیا کہ کمپنی پاکستان کے تمام طلبہ کو گوگل کے جدید مصنوعی ذہانت (AI) ماڈل ‘جیمنائی’ (Google Gemini) کی ایک سالہ سبسکرپشن بالکل مفت فراہم کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس مفت سہولت کی تفصیلی اور باضابطہ رونمائی رواں ہفتے کے آخر میں متوقع ہے۔
ولسن وائٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو 30 ارب ڈالر کی آئی ٹی برآمدات کا مرکز بنانے کا حکومتی ہدف گوگل کے طویل المدتی مقاصد اور ترجیحات سے مکمل مطابقت رکھتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک دہائی میں گوگل نے مقامی کاروباروں اور گھرانوں کے لیے 3.9 ٹریلین روپے سے زائد کی معاشی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کیا ہے، جبکہ گوگل کے ایکو سسٹم کے ذریعے ملک میں 9 لاکھ 60 ہزار سے زائد ملازمتوں کو مدد ملی ہے۔
گوگل کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کمپنی کے آنے والے نئے اور وسیع منصوبوں کی یہ محض شروعات ہے۔ تقریب کے بعد وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں گوگل کے مقامی دفتر کے قیام کا خیرمقدم کیا اور اسے ملکی تکنیکی سفر میں اہم پیشرفت قرار دیا۔
متعلقہ عنوانات
بچوں میں سوشل میڈیا کا استعمال روکنے اور عمر کی تصدیق کا اختیار نہیں: پی ٹی اے
1 October 2026
فولڈ ایبل آئی فون کی فروخت سے متعلق اہم انکشاف!
1 October 2026
پاکستان میں G5 کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 127.74 ایم بی پی ایس ریکارڈ
30 September 2026
اے آئی سے ٹریفک اہلکار کے قتل کا طریقہ پوچھنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا
30 September 2026
جدید اے آئی انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، انتھروپک کا انتباہ
30 September 2026
اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا
29 September 2026
گوگل کروم نے صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف کروا دیا
29 September 2026
روشنی سے چارج ہونے والا جدید ایئر فلٹر تیار، جراثیم کو روکنے کی صلاحیت
28 September 2026