گوگل نے اپنی ارتھ سروس سے متنازع فیچر واپس لے لیا
Web Desk
3 August 2026
معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے نقشہ جاتی پلیٹ فارم ‘گوگل ارتھ’ میں متعارف کرایا گیا نیا مصنوعی ذہانت (AI) فیچر صرف 01 دن بعد ہی پالیسی خلاف ورزیوں کی وجہ سے واپس لے لیا ہے۔ یہ فیچر کمپنی کے ‘نینو بنانا 2’ اے آئی ماڈل پر مبنی تھا، جس کے ذریعے صارف تحریری ہدایت (Prompt) کی مدد سے دنیا کے کسی بھی مقام کی سیٹلائٹ اور تھری ڈی ڈیٹا پر مبنی حقیقت سے قریب تر تصاویر تیار کر سکتے تھے۔ گوگل ارتھ کے پروڈکٹ مینیجر برائن ہورووٹز کے مطابق اگرچہ جغرافیائی ماہرین اس فیچر کو مفید مقاصد کے لیے استعمال کر رہے تھے، تاہم کچھ صارفین کی جانب سے پالیسی کے منافی تصاویر شیئر کیے جانے پر یہ فیصلہ کیا گیا۔ کمپنی کے مطابق اے آئی تصاویر پر واٹرمارک موجود تھا اور وہ تمام تر حفاظتی اقدامات (Guardrails) کے نفاذ کے بعد اس فیچر کو دوبارہ متعارف کرائے گی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان میں G5 کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 127.74 ایم بی پی ایس ریکارڈ
30 September 2026
اے آئی سے ٹریفک اہلکار کے قتل کا طریقہ پوچھنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا
30 September 2026
جدید اے آئی انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، انتھروپک کا انتباہ
30 September 2026
اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا
29 September 2026
گوگل کروم نے صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف کروا دیا
29 September 2026
روشنی سے چارج ہونے والا جدید ایئر فلٹر تیار، جراثیم کو روکنے کی صلاحیت
28 September 2026
چین کے خلائی اسٹیشن پر تعیناتی: دو پاکستانی پائلٹس کی تربیت آخری مراحل میں داخل
28 September 2026
ٹیکس چوری پکڑنے کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے مدد لینے کا فیصلہ
28 September 2026