گوگل کروم میں اب پی ڈی ایف فائل کو ٹرانسلیٹ کرنا آسان
Web Desk
15 September 2026
عالمی سطح پر مقبول ویب براؤزر ‘گوگل کروم’ (Google Chrome) میں ایک نہایت کارآمد اور نئے فیچر کا اضافہ کرنے کے لیے آزمائش کی جا رہی ہے۔ ایک تازہ رپورٹ کے مطابق گوگل کروم میں پی ڈی ایف (PDF) فائلوں کا براہِ راست ترجمہ (Translation) کرنے والے فیچر پر کام جاری ہے۔ فی الوقت یہ فیچر گوگل کروم کے آزمائشی ورژنز ‘Chrome Canary’ میں دیکھا گیا ہے، جہاں ڈیسک ٹاپ کے تمام مرکزی آپریٹنگ سسٹمز (ونڈوز، میک اور لینکس) کے لیے اس کا حوالہ شامل کیا گیا ہے۔ تاہم یہ فیچر ابھی مکمل طور پر فعال نہیں ہے، اسی لیے فی الحال یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ یہ تمام عام صارفین کے لیے کب تک جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ موجودہ گوگل کروم براؤزر میں پی ڈی ایف فائلوں کو ڈائریکٹ ترجمہ کرنے کی سہولت موجود نہیں ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس نئے فیچر کی آمد کے بعد صارفین کسی بھی پی ڈی ایف فائل کے ‘ریڈنگ موڈ’ (Reading Mode) میں جاتے ہی ایک نیا ‘ٹرانسلیٹ بٹن’ (Translate Button) دیکھ سکیں گے، جس پر کلک کر کے فائل کو آسانی سے کسی بھی مطلوبہ زبان میں منتقل کیا جا سکے گا۔ گوگل کی جانب سے اس فیچر پر کام تیز کر دیا گیا ہے جس سے کروم پر پی ڈی ایف دستاویزات پڑھنے والے صارفین کا تجربہ مزید بہتر ہو جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
امارات میں دفاعی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ڈیفنس اے آئی کے آپریشنز کا آغاز
29 November 2026
بغیر آواز اور ہونٹ ہلائے اے آئی سے بات چیت ممکن، سوئس سائنس دانوں کی جدید ایجاد
28 November 2026
امریکی فضائیہ کے مرکزی کلاؤڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس فوجی ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
27 November 2026
گوگل میپس میں نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری
27 November 2026
یونان: 2700 سال پہلے قتل ہوئے افراد کی اجتماعی قبر عوام کے لیے کھول دی گئی
27 November 2026
واٹس ایپ نے میسجز شیڈول کرنے کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا
27 November 2026
ایلون مسک کا امریکا کے ہر بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز تحفے میں دینے کا اعلان
26 November 2026
سپیس ایکس کو خلا میں 10 لاکھ سیٹلائٹس بھیجنے کی اجازت مِل گئی
26 November 2026