گوگل کا اینڈرائیڈ صارفین کیلئے اہم فیچر پر کام جاری!
Web Desk
12 July 2026
ٹیکنالوجی کمپنی گوگل اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک ایسے انقلابی فیچر پر کام کر رہی ہے، جس کی مدد سے فون کا ڈیٹا کلاؤڈ اسٹوریج کے بغیر، براہِ راست ونڈوز کمپیوٹر (PC) پر خودکار طور پر بیک اپ ہو سکے گا۔ ایک نئی رپورٹ کے مطابق، گوگل پلے سروسز کے تازہ ترین ورژن میں اس خفیہ فیچر کا معلوماتی صفحہ دریافت ہوا ہے۔ یہ بیک اپ وائی فائی (Wi-Fi) کے ذریعے اس وقت خودکار طریقے سے کام کرے گا جب اینڈرائیڈ فون اور ونڈوز کمپیوٹر ایک ہی نیٹ ورک سے منسلک ہوں گے۔ اس سہولت کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو کمپیوٹر پر ‘کوئیک شیئر’ (Quick Share) ایپ فعال کرنی ہوگی اور دونوں ڈیوائسز پر ایک ہی گوگل اکاؤنٹ سے لاگ ان ہونا پڑے گا، جس کے بعد وہ اپنی پسند کی تصاویر اور ویڈیوز کا خودکار بیک اپ پی سی پر محفوظ کر سکیں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فیچر میں فی الحال سام سنگ فونز کو شامل نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سام سنگ کی اپنی ‘اسمارٹ سوئچ’ ایپ کو قرار دیا جا رہا ہے جو پہلے ہی بیک اپ کی سہولیات فراہم کرتی ہے۔ اگرچہ گوگل نے اس کا باضابطہ اعلان نہیں کیا، تاہم توقع ہے کہ سام سنگ کے علاوہ یہ فیچر دیگر تمام اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کے لیے جلد دستیاب ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
8 November 2026
میٹا نے متنازع تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ واپس لے لیا
8 November 2026
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے 6 کمپنیاں رجسٹرڈ
7 November 2026
میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کردیے
6 November 2026
خوش مزاج بچی کو خودکشی کے دہانے پہنچا دیا: والدین کا گوگل پر مقدمہ
6 November 2026
پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
6 November 2026
امریکی کمپنی کا رات کو سورج کی روشنی بیچنے کا منصوبہ
6 November 2026
خلائی دوربین کا 22 سالہ مشن اختتام پذیر، ملبہ زمین پر گرنے کا خدشہ
6 November 2026