پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، ٹک ٹاک پر نئی اشتہاری سہولت متعارف
Web Desk
1 January 2026
ٹک ٹاک نے پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں (SMEs) کو ڈیجیٹل تشہیر میں بااختیار بنانے کے لیے ایک نیا سیلف سروس اشتہاری نظام متعارف کرا دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد مقامی کاروباروں کو ٹک ٹاک کی وسیع رسائی اور اثر پذیری سے فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک فار بزنس ایڈز منیجر کے نام سے متعارف کرایا گیا یہ نظام کاروباری افراد کو جدید اور مؤثر ٹولز مہیا کرتا ہے، جن کے ذریعے وہ ٹک ٹاک کی تخلیقی کمیونٹی سے جُڑ سکتے ہیں، نئی آڈینس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور اپنی مارکیٹنگ مہمات کو آسان اور مؤثر انداز میں ترتیب دے سکتے ہیں۔
یہ نیا اشتہاری پلیٹ فارم صارف دوست ڈیزائن پر مبنی ہے، جس سے کاروباری افراد بغیر کسی پیچیدہ عمل کے اپنی تشہیری حکمتِ عملی تشکیل دے سکیں گے۔ اس اقدام کو پاکستان میں مقامی کاروباروں کی ترقی کے لیے ٹک ٹاک کے طویل المدتی عزم کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ٹک ٹاک، گرو ود ٹک ٹاک جیسے پروگرامز کے تحت ماسٹرکلاسز اور تربیتی سیشنز منعقد کر چکا ہے، جن کے ذریعے کاروباری افراد کو عملی تربیت، تخلیقی وسائل اور مؤثر ڈیجیٹل حکمتِ عملی فراہم کی جاتی رہی ہے۔
ماہرین کے مطابق ٹک ٹاک کا یہ نیا خودکار اشتہاری نظام پاکستانی کاروباروں کے لیے ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے نئے مواقع پیدا کرے گا اور مقامی برانڈز کو عالمی سطح پر اپنی پہچان بنانے میں مدد دے گا۔
متعلقہ عنوانات
بچوں میں سوشل میڈیا کا استعمال روکنے اور عمر کی تصدیق کا اختیار نہیں: پی ٹی اے
1 October 2026
فولڈ ایبل آئی فون کی فروخت سے متعلق اہم انکشاف!
1 October 2026
پاکستان میں G5 کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 127.74 ایم بی پی ایس ریکارڈ
30 September 2026
اے آئی سے ٹریفک اہلکار کے قتل کا طریقہ پوچھنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا
30 September 2026
جدید اے آئی انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، انتھروپک کا انتباہ
30 September 2026
اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا
29 September 2026
گوگل کروم نے صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف کروا دیا
29 September 2026
روشنی سے چارج ہونے والا جدید ایئر فلٹر تیار، جراثیم کو روکنے کی صلاحیت
28 September 2026