LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اردوان کا ٹرمپ سے رابطہ، ترکیہ کی امن بحالی کی کوششوں سے آگاہ کیا امریکا کی امن مذاکرات بحال کرنے کی کوشش، جے ڈی وینس کا ایرانی عہدیدار کو خط تھرپارکر: ایمبولینس میں سلنڈر دھماکا، 8 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی راولاکوٹ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار اور شہری زخمی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج گاڑی سمیت اغوا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتیں مقرر اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کا اتحاد واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام، دھاندلی کے الزامات پاک افغان سرحد پر فائرنگ سے متعلق افغان طالبان کا بیان جھوٹا، من گھڑت قرار میر رضا کیس: سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کی ہدایت پر جے آئی ٹی تشکیل دے دی ٹرمپ کے تعاون سے ایران کا خطرہ ہمیشہ کیلئے ختم کرنا چاہتے ہیں، نیتن یاہو لطف آباد میں گھر کی دوسری منزل پر پراسرار آتشزدگی، بیوہ ماں اور دو کمسن بیٹیاں جاں بحق، قتل کا شبہ اسرائیلی انتخابات: ابتدائی نتائج میں نیتن یاہو اتحاد کی برتری، اکثریت سے دور شہباز شریف نے مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا حکومت اور پیپلز پارٹی مذاکرات کا دوسرا دور ختم، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق سعودی سفیر کی خواجہ آصف سے ملاقات، دفاعی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ سہیل آفریدی سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری کا حکم نامہ جاری

پاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

Web Desk

13 March 2026

عالمی منڈی میں قیمتوں کے گرتے ہوئے رجحان کے زیرِ اثر پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 71 ڈالر کی بڑی کمی کے ساتھ 5105 ڈالر فی اونس پر آ گئی ہے، جس کے براہِ راست اثرات مقامی مارکیٹ پر مرتب ہوئے ہیں۔

پاکستان میں فی تولہ سونا 7100 روپے سستا ہو کر 533,262 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 6087 روپے کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد اس کے نرخ 457,186 روپے ہو گئے ہیں۔ سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی مندی کا رجحان رہا اور مقامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت 324 روپے کی کمی کے بعد 8851 روپے پر بند ہوئی۔ معاشی ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کی بدلتی ہوئی ترجیحات اور ڈالر کی قدر میں استحکام سونے کی قیمتوں میں اس حالیہ گراوٹ کی بڑی وجوہات ہیں۔