خلائی سفرمیں تاریخی پیشرفت: قوم کا محمد ذیشان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار
Web Desk
25 November 2026
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی پیشرفت پر پوری قوم نے پہلے پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی کے لیے دلی نیک تمناؤں اور بھرپور مسرت کا اظہار کیا ہے۔
چینی خلائی مشن شین ژو 24 (Shenzhou 24) کے ذریعے پاکستانی خلا باز کی خلا میں روانگی پر ملک بھر میں زبردست جوش و خروش دیکھا گیا۔ اس تاریخی اور باعثِ فخر موقع پر پاکستانی عوام نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی خلا باز کی خلا میں روانگی سے پوری قوم کے سر فخر سے بلند ہو گئے ہیں۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ خلا باز محمد ذیشان علی کی یہ شاندار کامیابی آنے والی نسلوں کے لیے بڑے خواب دیکھنے اور انہیں پورا کرنے کا نیا حوصلہ ہے، جبکہ پاکستانی خلا باز کا یہ تاریخی مشن ملک کے نوجوانوں میں سائنس، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کا مؤثر ذریعہ بنے گا۔
عوام نے مزید کہا کہ بین الاقوامی خلائی مشن میں پاکستان کی یہ تاریخی نمائندگی لازوال پاک چین دوستی اور گہرے باہمی اعتماد کی روشن علامت ہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ انتظامیہ کا جنگ ختم کرنے کیلئے سخت گیر ایرانی رہنماؤں کو قتل کرنے پر غور
25 November 2026
خواتین میری ریڈ لائن، تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا: مریم نواز
25 November 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں سال 2026 کے دوسرے سپر مون کا نظارہ
25 November 2026
محمد ذیشان کی خلا میں روانگی تاریخی لمحہ، جذبات الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا: احسن اقبال
25 November 2026
خلائی مشن شین ژو 24 خلا میں پہنچ گیا، فخر پاکستان محمد ذیشان علی نے تاریخ رقم کردی
25 November 2026
سپارکو کی جانب سے ’’سپارکو مشن ہب انٹرنیٹ پورٹل‘‘ جاری
25 November 2026
امریکا عالمی اداروں کی سرگرمیوں میں رکاوٹیں ڈالکر عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہا: عباس عراقچی
25 November 2026
امریکی فوجی اڈے منتقلی کے باوجود ہماری پہنچ سے باہر نہیں ہونگے: ایرانی فوجی
25 November 2026