عالمی ومقامی سطح پرسونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ
Web Desk
25 March 2026
کراچی: عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے کے زیرِ اثر پاکستان میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ تھم نہ سکا اور آج مسلسل دوسرے روز قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ سونا 15,200 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 79 ہزار 262 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 13,031 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 10 ہزار 889 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔ چاندی کے خریداروں کے لیے بھی خبر اچھی نہیں ہے کیونکہ فی تولہ چاندی 370 روپے مہنگی ہو کر 7,824 روپے کی ہو گئی ہے۔
عالمی سطح پر بھی سونا تاریخ کی نئی بلندیاں چھو رہا ہے، جہاں فی اونس سونا 152 ڈالر کے بڑے اضافے کے ساتھ 4,565 ڈالر کا ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ مقامی صرافہ بازار میں صرف دو روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 31,500 روپے کا ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے، جس نے جیولرز اور خریداروں دونوں کو حیران کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور سپاٹ کارگو حاصل کر لیا
11 July 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا
10 July 2026
کراچی صرافہ مارکیٹ؛ عالمی منڈی میں مندی کے باعث فی تولہ سونا 1400 روپے سستا
10 July 2026
بجلی کے بریک ڈاؤن اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ؛ ترسیلی نظام کو جدید بنانے کے لیے ورلڈ بینک کی 37 کروڑ 59 لاکھ ڈالرز کی منظوری
10 July 2026
پنجاب بھر میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر ٹیکس کٹوتی کا نیا اور آسان نظام لاگو
10 July 2026
زرمبادلہ ذخائر میں بڑا اضافہ، 5 سال بعد 24 ارب ڈالر کی سطح کو چھولیا
10 July 2026
مفتی تقی عثمانی کا بڑا فیصلہ؛ بٹ کوائن اور یو ایس ڈی ٹی سمیت تمام کرپٹو کرنسیز شریعت کی رو سے ‘حرام’ قرار،
9 July 2026
معاشی محاذ پر بڑی کامیابی؛ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں پونے 2 ارب ڈالر سے زائد کا بڑا اضافہ
9 July 2026