LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا ایران کا آبنائے ہرمز میں ایک اور امریکی زیرآب ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ شام اور حزب اللہ کے درمیان بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد پہلی خفیہ ملاقات اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے کسی رہنما کی ملاقات نہ ہوسکی حقوق کی بازیابی کا سفر شروع، ناانصافیوں کے خاتمے کا آغاز ہو رہا ہے: فاروق ستار وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز گورنر راج یا ایمرجنسی کی افواہوں پر گہری تشویش ہے، تمام تر تحفظات کے باوجود مذاکرات کے لیے تیار ہیں: بیرسٹر گوہر جمہوری حکومت کبھی فاشسٹ نہیں ہوتی، ملک کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت صرف بانی چیئرمین میں ہے: علامہ راجہ ناصر عباس افغانستان میں 36 سے زائد دہشت گرد گروہ موجود ہیں، ہمسایہ ممالک کے خلاف دہشت گردی روکی جائے: ترجمان دفتر خارجہ غلطیاں ٹھیک کیے بغیر ترقی ممکن نہیں، معاشی چیلنجز کو اقدامات کی ضرورت ہے: وزیراعظم میر رضا کیس: انکوائری کمیشن کی مدت میں توسیع منظور وفاقی آئینی عدالت کے رولز جاری، اہم قانونی معاملات کی وضاحت روس جوہری حملے کی دھمکیاں دینا بند کرے، نیٹو لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال معاشی ترقی میں سرمایہ کاروں کی شراکت ڈھائی سال میں دوگنا سے زائد بڑھ چکی ہے: وزیر خزانہ

کراچی صرافہ مارکیٹ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تین روزہ کمی کے بعد بڑا اضافہ

Web Desk

30 September 2026

کراچی صرافہ مارکیٹ میں مسلسل تین روز تک جاری رہنے والا کمی کا سلسلہ تھم گیا ہے، اور ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی کی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 4,300 روپے کے اضافے سے 441,636 روپے کا ہو گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3,686 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 378,631 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کے نرخ اوپر گئے ہیں، جہاں عالمی منڈی میں فی اونس سونا 43 ڈالر مہنگا ہو کر 4,191 ڈالر کا ہو گیا ہے۔ دوسری جانب مقامی صرافہ بازار میں چاندی کی قیمت میں بھی تیزی دیکھی گئی ہے، جہاں چاندی کی فی تولہ قیمت 20 روپے بڑھ کر 6,578 روپے ہو گئی ہے۔