2 روز کمی کے بعد سونا پھر مہنگا، چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ
Web Desk
9 November 2026
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں دو روز کے وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 32 ڈالر کے اضافے سے 4,098 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 3,200 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 336 روپے ہو گئی ہے، جبکہ فی 10 گرام سونا 2,744 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 70 ہزار 658 روپے پر بند ہوا۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کے دام 55 روپے کے اضافے سے 5,723 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 47 روپے کے اضافے سے 4,906 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی
17 November 2026
عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی اونس نرخ ایک سال کی کم ترین سطح پر آگئے
17 November 2026
10 ویں پاکستان صنعتی نمائش اختتام پذیر، 150 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت
16 November 2026
پاکستانی معیشت کے تمام اہم اشاریوں میں بہتری، سٹیٹ بینک کی سالانہ رپورٹ جاری
16 November 2026
ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی
16 November 2026
تاریخ میں پہلی بار صوبوں کی جانب سے وفاق کو 57 ارب 46 کروڑ کی گرانٹ
16 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رحجان
16 November 2026
معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج، پاکستان کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ
16 November 2026