LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان جوہری تحفظ میں تعاون کے 20 سال مکمل دنیا بھر میں 50 تجارتی جہازوں پر سائبر حملے، امریکا کو ایران اور روس کے کردار کا شبہ چیف جسٹس پاکستان سے سابق صدر سوئٹزرلینڈ کی ملاقات، جیل اصلاحات پر گفتگو جینسن ہوانگ ذہین ترین شخصیت، چین منتقل ہوجاتے تو بڑا خطرہ ہوتا: ٹرمپ کا دعویٰ مجتبیٰ خامنہ ای کا ایرانیوں کو جلد شادی اور زیادہ بچے پیدا کرنے کا مشورہ وزیراعظم، فیلڈ مارشل کو عالمی بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر آنے پر مبارکباد کی قرارداد منظور ٹرمپ نے جینسن ہوانگ کی بحالی کیلئے غیر معمولی اقدامات کیے: سی این این کا انکشاف بلاول بھٹو زرداری 3 روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے آزاد کشمیر میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی انتشار پھیلا رہی ہے: طلال چودھری نئے صوبوں کیلئے آئینی طریقہ کار پر عمل ضروری ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی ایران کے مطالبات پورے ہونے تک مذاکرات نہیں ہوں گے: باقر قالیباف جو پنجاب مجھے ملا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا، کچرے سے توانائی بنائیں گے: مریم نواز نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس، نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی درخواستیں نمٹا دی گئیں سیاسی جماعتیں غیر جمہوری قوتوں سے ہاتھ نہ ملانے کا فیصلہ کریں تو پاکستان بچ جائے گا,محمود خان اچکزئی ہم سسٹم کے اندر رہ کر تبدیلی اور عدلیہ میں اصلاحات چاہتے ہیں،بیرسٹر گوہر خان

عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں مسلسل کمی

Web Desk

27 March 2026

کراچی/کراچی: عالمی منڈی میں قیمتیں گرنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز کمی واقع ہوئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 10 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 445 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی ہے، جس کا براہِ راست اثر پاکستانی مارکیٹ پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,000 روپے کی مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 67 ہزار 262 روپے کا ہو گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 858 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 601 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی مندی کا رجحان برقرار ہے۔ عالمی مارکیٹ میں چاندی کی فی اونس قیمت 69.70 ڈالر ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 30 روپے سستی ہو کر 7 ہزار 454 روپے پر آگئی ہے۔ 10 گرام چاندی کی قیمت میں بھی 26 روپے کی کمی دیکھی گئی اور یہ 6 ہزار 390 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور ڈالر کی قدر میں تبدیلی سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہی ہے۔