LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
برآمدات میں اضافے کیلئے نجی شعبے کو بھی آگے آنا ہوگا: ہارون اختر خان معروف کوہ پیما سید علی شاہ کی میت 31 دن بعد فلک سیر کی چوٹی سے تلاش کرلی گئی آر ایل این جی کی عدم دستیابی سے بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی: پاور ڈویژن پاکستان کو دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت اور جی 20 کا حصہ بنانا ہدف ہے: اسحاق ڈار پمز میں 14 بچوں کی ہلاکت ہمارے نظام پر بڑا سوالیہ نشان ہے: مصدق ملک کسی نے ہمیں دھرنے سے اٹھانے کی کوشش کی تو وہ اپنا شوق پورا کرلے: حافظ نعیم علی پرویز ملک کی او آئی سی سی آئی اور پی ایس او قیادت سے الگ الگ ملاقاتیں عوام کو جدید ڈیجیٹل مالیاتی نظام سے منسلک کرنا ترجیح ہے: شزا فاطمہ محسن نقوی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ، امیگریشن سسٹم ڈاؤن ہونے پر فوری ہدایت پاکستان چین دوستی کو ڈیٹا، ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز سہیل آفریدی کی آیت نور کے گھر آمد، ملزمان کو کڑی سزا دینے کی یقین دہانی نیپال و تبت میں سیلاب سے ہلاکتیں 626 ہو گئیں، 2000 سے زیادہ افراد تاحال لاپتہ ڈی آئی جی ساؤتھ کا ڈیفنس میں خواتین کے جھگڑے کی وائرل ویڈیو پر انکوائری کا فیصلہ امریکی پابندیوں کے تسلسل سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے: ایرانی صدر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا

سونے کی عالمی مارکیٹ میں اضافہ، قیمت میں 3 فیصد سے زائد اضافہ

Web Desk

3 February 2026

شدید گراوٹ کے بعد سونے کی عالمی مارکیٹ نے سنبھالنا شروع کر دیا ہے اور قیمت میں 3 فیصد سے زائد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گزشتہ سیشن میں سونے کی قیمت تقریباً ایک ماہ کی کم ترین سطح تک پہنچ گئی تھی، تاہم اب سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے۔

اسپاٹ گولڈ میں تین اعشاریہ سات فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ چار ہزار آٹھ سو سینتیس ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا۔ مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کے مطابق سرمایہ کار اس ہفتے اہم معاشی اعداد و شمار کی غیر دستیابی کی وجہ سے خود کو محتاط رکھ رہے ہیں، جبکہ امریکہ میں جاری جزوی حکومتی شٹ ڈاؤن بھی مارکیٹ پر اثر ڈال رہا ہے۔

سونے کی اس قیمت میں اضافہ عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی اور غیر یقینی عالمی معاشی ماحول کی عکاسی کرتا ہے، جس کی وجہ سے سونا دوبارہ محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر ابھرا ہے۔