عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونا سستا، چاندی کی قیمت میں اضافہ
Web Desk
11 November 2026
عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 34 ڈالر کی کمی کے ساتھ 4 ہزار 49 ڈالر پر آ گیا۔ عالمی مارکیٹ میں کمی کے اثرات کے باعث مقامی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 400 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 915 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس کمی کے بعد ملکی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے اور 10 گرام سونا 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔ دوسری جانب، 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت 45 روپے اضافے کے ساتھ 5 ہزار 768 روپے ہو گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی
17 November 2026
عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی اونس نرخ ایک سال کی کم ترین سطح پر آگئے
17 November 2026
10 ویں پاکستان صنعتی نمائش اختتام پذیر، 150 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت
16 November 2026
پاکستانی معیشت کے تمام اہم اشاریوں میں بہتری، سٹیٹ بینک کی سالانہ رپورٹ جاری
16 November 2026
ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی
16 November 2026
تاریخ میں پہلی بار صوبوں کی جانب سے وفاق کو 57 ارب 46 کروڑ کی گرانٹ
16 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رحجان
16 November 2026
معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج، پاکستان کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ
16 November 2026