LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیل لبنان جنگ بندی پر عمل درآمد کیلئے امریکی فوجی وفد بیروت پہنچ گیا شپنگ، بندرگاہوں اور گوادر کی ترقی کے لیے بڑے اقدامات کا اعلان بھارت اور افغانستان کا ڈی این اے ایک ہے‘، نئی دہلی میں افغان وزیرِ زراعت عطاء اللہ عمری کا متنازع بیان ضرورت پڑنے پر امریکی فوج کو ایران کے تمام علاقے مکمل تباہ کرنے کے احکامات دیے جا چکے: ٹرمپ امریکی محکمہ خارجہ کی افغان طالبان رجیم پر تنقید، یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور اسپاٹ کارگو خرید لیا ایران نے جنگ بندی کی مکمل پاسداری کی، امریکا خلاف ورزی کر رہا ہے: عراقچی پولیس نے طالبہ سے گن پوائنٹ پر زیادتی کرنے والے ملزم کے والد کو حراست میں لے لیا امریکی صدر ٹرمپ سینیٹ پر برہم، بل پر دستخط سے انکار کر دیا ایران نے اقوام متحدہ سے امریکا کے احتساب کا مطالبہ کر دیا امریکی صدر اور سعودی ولی عہد کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال ورلڈ بینک کے صدر کو فیفا ورلڈ کپ 2026 کی آفیشل فٹ بال ’ٹرائیونڈا‘ کا تحفہ، سفیرِ پاکستان رضوان سعید شیخ کی اجے بنگا سے ملاقات ظہران ممدانی امریکی یہودیوں میں نیتن یاہو سے زیادہ مقبول قرار امریکا کا ایران سے آبنائے ہرمز میں حملے بند کرنے کے عوامی اعلان کا مطالبہ، ساتھ دھمکی بھی دیدی ایرانی وزارت صحت کی بھی فضائی حملوں میں 17 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

ملک میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے؛ فی تولہ قیمت میں 43 ہزار 600 روپے کی تاریخی ترین کمی

Web Desk

23 March 2026

مشرقِ وسطیٰ میں جاری ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی، خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور عالمی سطح پر پیٹرو ڈالر کی مضبوطی کے باعث بین الاقوامی اور مقامی مالیاتی منڈیوں میں غیر معمولی ہلچل دیکھی جا رہی ہے۔ اس صورتحال کے نتیجے میں عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ آئی ہے، جس کے براہِ راست اثرات پاکستان کی صرافہ مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، عالمی مارکیٹ میں سونا 436 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4250 ڈالر فی اونس کی سطح پر نیچے آ گیا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر ہونے والی اس کمی کے باعث کراچی کی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 43 ہزار 600 روپے کی تاریخی اور شدید ترین کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 47 ہزار 762 روپے کا ہو گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 37 ہزار 380 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 83 ہزار 883 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی مندی کا رجحان رہا اور چاندی کی فی تولہ قیمت 800 روپے کی کمی کے ساتھ 6884 روپے ہو گئی ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی مضبوطی اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافے نے سرمایہ کاروں کا رخ سونے سے تبدیل کر دیا ہے، جس کے باعث قیمتوں میں یہ تاریخی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔