پانچ ماہ میں ایئرپورٹس سے 30 کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کا سونا اور چاندی ضبط
Web Desk
12 December 2025
ملکی ایئرپورٹس پر کسٹم حکام نے گزشتہ پانچ ماہ کے دوران مجموعی طور پر 30 کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کا سونا اور چاندی ضبط کر لیا۔ ایف بی آر کے مطابق پاکستان کسٹمز نے کارروائیوں کے دوران 2.73 کلوگرام سونا اور 359 کلوگرام چاندی پکڑی ہے۔
ایف بی آر کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں چاندی کی اسمگلنگ کے واقعات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق چاندی کی درآمدات اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور وزارتِ تجارت کی مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت ہوتی ہیں، لیکن حالیہ مہینوں میں قواعد کو بائی پاس کرنے کی کوششوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
ایف بی آر نے بتایا کہ گزشتہ دس ماہ کے دوران عالمی اور مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت دوگنا سے زیادہ بڑھ چکی ہے، جس کے باعث اسمگلنگ کا رجحان بھی بڑھا ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں تیزی سے اضافے نے غیر قانونی تجارت کو مزید منافع بخش بنا دیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر اور پاکستان کسٹمز اسمگلنگ کی روک تھام اور قومی معیشت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں اور ایئرپورٹس سمیت سرحدی مقامات پر نگرانی مزید سخت کردی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان، چین کے دل ایک دوسرے سے جڑے اور ایک ساتھ دھڑکتے ہیں: وزیراعظم
30 September 2026
ایف بی آر کی انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
30 September 2026
18 سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت، سندھ بہت پیچھے رہ گیا: حافظ نعیم الرحمان
30 September 2026
پاکستان کا ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران جانی نقصان پر اظہار تعزیت
30 September 2026
پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پارلیمانی امور پر مشاورت، اجلاس میں اہم معاملات زیر غور
30 September 2026
پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے کرسچن میرج بل 2026 کی منظوری دے دی
30 September 2026
پاکستان ایس سی او سربراہ اجلاس کی کامیاب میزبانی کیلئے پرعزم ہے: اسحاق ڈار
30 September 2026
ماسکو میں عالمی مذہبی کانفرنس، پاکستان سمیت 40 ممالک کے وفود کی شرکت
30 September 2026