گوہر رشید کی عورت مارچ کے بعض پوسٹرز پر تنقید
Web Desk
29 July 2026
پاکستان کے معروف اداکار گوہر رشید نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے عورت مارچ کے بعض نعروں، پوسٹرز اور فلموں میں آئٹم نمبرز کے رجحان پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے حقوق اور ان کے مسائل کے لیے آواز اٹھانا انتہائی ضروری ہے، تاہم اس کا اظہار ہمیشہ شائستہ اور مہذب انداز میں ہونا چاہیے۔ گوہر رشید نے مزید کہا کہ وہ فلموں میں آئٹم نمبرز کے سخت خلاف ہیں کیونکہ ایسے گانے خواتین کو محض ایک شے کے طور پر پیش کرتے ہیں، اور اسی طرح عورت مارچ میں بھی کئی پوسٹرز کا انداز غیر مناسب ہوتا ہے۔ اداکار کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل سامنے آیا ہے، جہاں کچھ لوگ ان کی حمایت کر رہے ہیں تو کچھ صارفین ان کی رائے سے اختلاف کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026