LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دنیا بھر میں 50 تجارتی جہازوں پر سائبر حملے، امریکا کو ایران اور روس کے کردار کا شبہ چیف جسٹس پاکستان سے سابق صدر سوئٹزرلینڈ کی ملاقات، جیل اصلاحات پر گفتگو جینسن ہوانگ ذہین ترین شخصیت، چین منتقل ہوجاتے تو بڑا خطرہ ہوتا: ٹرمپ کا دعویٰ مجتبیٰ خامنہ ای کا ایرانیوں کو جلد شادی اور زیادہ بچے پیدا کرنے کا مشورہ وزیراعظم، فیلڈ مارشل کو عالمی بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر آنے پر مبارکباد کی قرارداد منظور ٹرمپ نے جینسن ہوانگ کی بحالی کیلئے غیر معمولی اقدامات کیے: سی این این کا انکشاف بلاول بھٹو زرداری 3 روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے آزاد کشمیر میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی انتشار پھیلا رہی ہے: طلال چودھری نئے صوبوں کیلئے آئینی طریقہ کار پر عمل ضروری ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی ایران کے مطالبات پورے ہونے تک مذاکرات نہیں ہوں گے: باقر قالیباف جو پنجاب مجھے ملا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا، کچرے سے توانائی بنائیں گے: مریم نواز نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس، نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی درخواستیں نمٹا دی گئیں سیاسی جماعتیں غیر جمہوری قوتوں سے ہاتھ نہ ملانے کا فیصلہ کریں تو پاکستان بچ جائے گا,محمود خان اچکزئی ہم سسٹم کے اندر رہ کر تبدیلی اور عدلیہ میں اصلاحات چاہتے ہیں،بیرسٹر گوہر خان ایران کا جغرافیائی حجم کے باعث زمینی محاصرہ ناممکن ہے: عباس عراقچی

برینٹ 104 ڈالر سے تجاوز کر گیا، ڈالر کی مضبوطی سے سونا اور چاندی سستے، اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرحِ سود میں اضافے کا خدشہ

Web Desk

24 March 2026

کراچی: مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ امریکا کی جانب سے ایرانی پاور پلانٹس پر حملے ملتوی کرنے کے اعلان کے باوجود سپلائی کے خدشات برقرار ہیں، جس کے نتیجے میں برطانوی برینٹ کروڈ 4.25 فیصد اضافے کے ساتھ 104 ڈالر 19 سینٹس فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح امریکی خام تیل (WTI) بھی 4.26 فیصد بڑھ کر 91 ڈالر 88 سینٹس فی بیرل ہو گیا ہے۔

اقتصادی ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں اس اضافے نے امریکی ڈالر کو عالمی سطح پر مزید مضبوط کر دیا ہے۔ ڈالر کی اس بڑھتی ہوئی ساکھ کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے کیونکہ سرمایہ کار محفوظ اثاثوں کی تلاش میں ڈالر کا رخ کر رہے ہیں۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر توانائی کی قیمتیں اسی رفتار سے بڑھتی رہیں تو عالمی سطح پر افراطِ زر (مہنگائی) میں شدید اضافہ ہو سکتا ہے۔

پاکستان کے تناظر میں ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مشرقِ وسطیٰ کی جنگ طویل ہوتی ہے اور تیل کی قیمتیں بلند رہتی ہیں تو اس کے اثرات براہِ راست ملکی معیشت پر پڑیں گے۔ ایسی صورتحال میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے شرحِ سود میں مزید اضافے کا سخت فیصلہ کر سکتا ہے، جس سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔