گلوبل فلم انڈسٹری کا سنہرا سال، باکس آفس کمائی 34 ارب ڈالر
Web Desk
17 December 2025
رواں سال گلوبل فلم انڈسٹری نے شاندار کاروبار کرتے ہوئے باکس آفس پر تاریخ رقم کر دی، عالمی سطح پر فلموں کی مجموعی کمائی 34 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔
بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہالی ووڈ کو تحفظ دینے کے لیے غیر ملکی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف عائد کر دیا، جسے امریکی فلم انڈسٹری کے لیے ایک بڑا ریلیف قرار دیا جا رہا ہے۔
سال کی سب سے بڑی فلمی تقریب آسکر ایوارڈز میں فلم آنورا چھائی رہی، جس نے بہترین فلم اور بہترین ہدایتکار سمیت مجموعی طور پر 5 آسکر ایوارڈز اپنے نام کیے۔
عالمی باکس آفس پر سب سے بڑی کامیابی چین کی اینیمیٹڈ فلم نی ژا ٹو کے حصے میں آئی، جس نے ایک ارب 90 کروڑ ڈالر کما کر ہالی ووڈ کی بڑی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
ڈزنی کی اینیمیٹڈ فلم لیلو اینڈ اسٹچ نے بھی ایک ارب ڈالر سے زائد کمائی کی، تاہم سپر اسٹارز کی کوئی لائیو ایکشن فلم ایک ارب ڈالر کا ہندسہ عبور نہ کر سکی۔
ادھر فلسطینی شہید بچی ہند رجب پر بننے والی فلم دی وائس آف ہند رجب نے فلم فیسٹیول میں جذباتی منظر پیش کیا، جہاں ناظرین نے 24 منٹ تک تالیاں بجا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
ہالی ووڈ ایکشن کے حوالے سے ٹام کروز ایک بار پھر نمایاں رہے، فلم مشن امپاسیبل: دی فائنل ریکننگ میں خطرناک ایکشن مناظر کے ساتھ نظر آئے، جبکہ یہ فلم باکس آفس پر سال کی ٹاپ 10 فلموں میں شامل رہی۔
متعلقہ عنوانات
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026
یوٹیوبر پیوڈی پائی نے بیٹے کی پرائویسی کی خاطر فیملی ولاگز ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا
24 September 2026
شروتی ہاسن نے شادی کو غیر ضروری اور ماں بننے کی خواہش کا اظہار کردیا
24 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
24 September 2026