نامور بھارتی گلوکارہ انتقال کرگئیں
Web Desk
16 February 2026
بھارتی ریاست اڑیسا کی مشہور گلوکارہ گیتا پٹنائک برین اسٹروک کے باعث 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اڑیا موسیقی کی صنعت کی ممتاز ترین آوازوں میں شمار ہونے والی گیتا پٹنائک گزشتہ ہفتے برین اسٹروک کے بعد ایک اسپتال میں زیرِ علاج تھیں، اور گزشتہ روز دوران علاج انتقال کر گئیں۔
73 سالہ گلوکارہ کو جمعرات کے روز ایک تقریب کے دوران طبیعت خراب ہونے پر پہلے کٹک کے کیپیٹل اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں برین اسٹروک کی تصدیق ہوئی۔ بعد ازاں انہیں کٹک کے ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ان کے بہنوئی پردوش پٹنائک کے مطابق اتوار کے روز ڈاکٹروں نے انہیں دماغی طور پر مردہ قرار دیا۔ ان کی میت پیر کے روز ان کے کٹک میں واقع گھر منتقل کی جائے گی، جس کے بعد آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔
کیریئر:
گیتا پٹنائک کا کیریئر پانچ دہائیوں پر محیط رہا۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں متعدد فنکاروں اور موسیقاروں کے ساتھ کام کیا، تاہم انہیں خاص طور پر لیجنڈری اڑیا گلوکار اکشے موہنتی کے ساتھ گائے گئے گانوں کی وجہ سے شہرت حاصل ہوئی۔ انہوں نے فلم ’ججبَر‘ کے مقبول گیت ’فُر کِنا اُڈیگالا بانی‘ سمیت متعدد مشہور اوڑیا گانوں کو اپنی آواز دی۔
متعلقہ عنوانات
جیون ساتھی کا انتخاب انڈسٹری سے نہیں کروں گی: نوال سعید
4 September 2026
یومِ دفاع و شہداء، شوبز شخصیات بھی وطن سے محبت، قومی یکجہتی کے جذبے سے سرشار
3 September 2026
مومنہ اقبال و ثاقب چڈھر کیس: نئے ڈیجیٹل شواہد پر دوبارہ نوٹس جاری، ازسرنو تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل
3 September 2026
مومنہ اقبال کا ثاقب چدھڑ کے خلاف ہر فورم پر جانے کا اعلان
3 September 2026
مومنہ اقبال ہراسگی کیس: تفتیش میں ثاقب چڈھر اور اہلیہ سمیرا بے قصور قرار
3 September 2026
فریال گوہر کا تشدد سے حمل ضائع ہونے کا الزام؛ جمال شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
2 September 2026
معروف اداکارہ نے بھارتی فلم انڈسٹری کا سیاہ چہرہ بے نقاب کردیا
2 September 2026
معروف شاعر احمد راہی کو ہم سے بچھڑے 24 برس بیت گئے
2 September 2026