LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار

شاہ رخ خان کی اہلیہ نے 100 سال پرانے آبائی گھر کو لگژری ریزورٹ بنا دیا

Web Desk

14 February 2026

بالی وڈ کے سپر اسٹارشاہ رخ خان کی اہلیہ اور معروف انٹیریئر ڈیزائنر Gauri Khan نے اپنے تقریباً 100 سال پرانے آبائی گھر کو لگژری ریزورٹ میں تبدیل کر دیا ہے، جہاں ایک رات قیام کے چارجز تقریباً ایک لاکھ 20 ہزار روپے تک ہو سکتے ہیں۔

یہ حقیقت ہے کہ گوری خان ایک سپر اسٹار کی اہلیہ ہیں، مگر انہوں نے ہمیشہ اپنی الگ شناخت برقرار رکھی۔ انٹیریئر ڈیزائننگ کے شعبے میں انہوں نے نمایاں مقام حاصل کیا اور کئی مشہور شخصیات کے گھروں کو خوبصورتی سے آراستہ کیا۔

گوری خان نے ممبئی میں واقع اپنے گھر “منت” کی تزئین و آرائش میں بھی اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا، جہاں وہ شاہ رخ خان اور بچوں کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے ایک نہایت ذاتی نوعیت کے منصوبے پر کام کرتے ہوئے 1933ء کی اپنی خاندانی جائیداد کو ازسرِنو تعمیر کیا۔ یہ 6 بیڈرومز پر مشتمل ولا خوبصورت پہاڑی مقام Dalhousie میں واقع ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تاریخی خاندانی گھر اب ایک لگژری ریزورٹ کی شکل اختیار کر چکا ہے، جہاں سیاح دلکش پہاڑی مناظر کے ساتھ قیام کر سکتے ہیں۔ یہ وہی مقام ہے جہاں گوری خان نے بچپن میں اپنے خاندان اور کزنز کے ساتھ گرمیوں کی چھٹیاں گزاریں۔

گوری خان کی کزن رستم تیواری نے اس منصوبے میں ان کے ساتھ کام کیا، جبکہ یہ جائیداد ان کے ماموں تیجندر تیواری کی ملکیت ہے۔

یہ منصوبہ نہ صرف خاندانی یادوں کی تجدید ہے بلکہ گوری خان کی تخلیقی صلاحیتوں اور انفرادی شناخت کا بھی مظہر ہے۔