LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت نے عوام پر معاشی دہشت گردی مسلط کر رکھی ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں، 18 افسران تبدیل سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں، گرفتار نہیں کیا گیا: عطا تارڑ ریاض ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 پر میزائل حملہ، آگ بھڑک اٹھی کے پی کو مزید تجربہ گاہ بنانا بند کیا جائے، گورنر راج کا نفاذ جمہوری عمل پر ضرب ہے: اسد قیصر خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں: مولانا فضل الرحمان آرٹیکل 232 کے تحت صدر کی طرف سے ایمرجنسی نافذ کرنے کا گزیٹ نوٹیفکیشن جاری آرٹیکل 245 کے تحت خیبر پختونخوا میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا کے نامزد اضلاع میں ایریا ڈیویلپمنٹ سیکرٹریٹ قائم کرنے کا حکم خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج مسائل کا حل نہیں، جمہوریت دشمنی کا سفر جاری ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی وفاقی دارالحکومت میں ریڈ الرٹ جاری: حساس عمارتوں پر رینجرز تعینات، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کا حکم

گوہر خان نے اپنا ڈوپلیکس فلیٹ کروڑوں روپے میں فروخت کردیا، 88 فیصد منافع کمایا

Web Desk

11 October 2026

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور ماڈل گوہر خان نے ممبئی کے مہنگے اور پوش علاقے ورسووا میں واقع اپنا شاندار ڈوپلیکس فلیٹ 6 کروڑ 1 لاکھ بھارتی روپوں میں فروخت کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 43 سالہ اداکارہ نے 2 ہزار 340 مربع فٹ پر محیط یہ اپارٹمنٹ سنہ 2014ء میں 3 کروڑ 20 لاکھ بھارتی روپوں میں خریدا تھا، جس کے بعد اس پراپرٹی کی قیمت میں تقریباً 88 فیصد کا شاندار اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ رجسٹری دستاویزات کے مطابق اس سودے پر خریداروں نے 36 لاکھ 6 ہزار روپے اسٹامپ ڈیوٹی ادا کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ممبئی کے ساحلی علاقوں ورسووا، جوہو، لوکھنڈوالا اور باندرہ میں حالیہ عرصے کے دوران بھارتی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی متعدد معروف شخصیات نے اربوں روپے کی جائیدادوں کی خرید و فروخت کی ہے۔ اس سے قبل جولائی 2026ء میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما نے بھی ورسووا کے گودریج اسکائی شور پروجیکٹ میں 43 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اپارٹمنٹس خریدے تھے، جبکہ اداکار رندیپ ہوڈا نے بھی اسی علاقے میں 5 کروڑ 63 لاکھ روپے کا فلیٹ خریدا تھا، جو ممبئی کے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں شوبز اور اسپورٹس اسٹارز کی بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کو ظاہر کرتا ہے۔