LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مالدیپ کے صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب، گارڈ آف آنر پیش مدینہ منورہ اور مشرقی علاقوں کی جانب آنیوالے 5 ڈرونز تباہ کر دیئے: سعودی فوجی اتحاد ٹرمپ کا ایران جنگ جلد ختم ہونے کا دعویٰ، تیل کی قیمتیں تیزی سے گرنے کی پیشگوئی قطر اور پاکستان کے ذریعے امریکا کے ساتھ رابطے جاری ہیں: عباس عراقچی امریکا نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہیں کرے گا: وائٹ ہاؤس راجن پور میں خوفناک حادثہ، مسافر بس الٹنے سے 9 افراد جاں بحق، 36 زخمی لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج کا سرگرمیاں جاری رکھنے کا اعلان غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید امریکا کے ساتھ کشیدگی میں کمی کیلئے زیلنسکی کی اسٹیو وٹکوف سے ملاقات سینٹ کام کی آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر کے بارودی سرنگوں سے ٹکرائے جانے کی تردید ملتان: یتیم بچے کو کار سے کچلنے والا ملزم توقیر نذیر مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک مڈ ٹرم انتخابات سے قبل صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں مزید کمی، ریپبلکنز کے لیے خدشات بڑھ گئے ایران کا اقوام متحدہ سے امریکا اور اسرائیل کی دھمکیاں رکوانے کا مطالبہ سعودی و کویتی وزرائے خارجہ کی حوثی حملوں اور دھمکیوں کی مذمت یمن کی مسلح افواج کے 700 سے زائد حملے، سیکڑوں حوثی جنگجو ہلاک، متعدد زخمی

فرانسیسی اداکارہ بریژیت باغدو 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

Web Desk

28 December 2025

فرانسیسی اداکارہ بریژیت باغدو، جو فرانس میں محبت سے “بی بی” کے نام سے جانی جاتی تھیں، 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ ان کے انتقال کی تصدیق بریژیت باغدو فاؤنڈیشن نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو جاری بیان میں کی ہے۔

بریژیت باغدو نے 1950 اور 1960 کی دہائی میں اپنی جرات مندانہ اور بے باک اداکاری کے باعث عالمی شہرت حاصل کی۔ وہ 1952 سے 1973 تک متعدد فرانسیسی فلموں میں جلوہ گر ہوئیں اور اپنی اداکاری کے ذریعے خواتین کی آزادی، خودمختاری اور سماجی روایات پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔

39 برس کی عمر میں اداکاری کو خیرباد کہنے کے بعد بریژیت باغدو نے اپنی زندگی جانوروں کے حقوق کے لیے وقف کر دی۔ انہوں نے اپنی فاؤنڈیشن کے ذریعے دنیا بھر میں تحفظِ حیوانات کے لیے سرگرم کردار ادا کیا اور اس حوالے سے عالمی سطح پر پہچان حاصل کی۔

28 ستمبر 1934 کو پیرس میں پیدا ہونے والی بریژیت باغدو نے فلم، موسیقی اور فیشن کی دنیا پر گہرے اثرات چھوڑے۔ انہیں 20ویں صدی کی بااثر ترین ثقافتی شخصیات میں شمار کیا جاتا ہے، اور ان کی خدمات کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔