پنجابی کانفرنس کے دوسرے روز کی تقریبات کا آغاز، فنکار آج فن کا مظاہرہ کریں گے
Web Desk
28 November 2026
چوتھی تین روزہ عالمی پنجابی کانفرنس کے دوسرے روز کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، جہاں پنجابی ثقافت، زبان اور روایات کے فروغ کے حوالے سے مختلف رنگارنگ اور علمی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
کانفرنس کے دوسرے روز معروف پنجابی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، جبکہ پنجابی ثقافت کے فروغ اور زبان کی ترویج کے لیے مختلف عملی اقدامات پر پینل مباحثے بھی منعقد ہو رہے ہیں۔ ان علمی و فکری مباحثوں میں دانشوروں، ممتاز ادبی شخصیات اور سیاسی رہنماؤں کے علاوہ پنجاب کی 13 جامعات کے وائس چانسلرز بھی شریک ہیں۔
عالمی کانفرنس میں شرکت کے لیے مقامی اور غیر ملکی مہمانوں کی آمد کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جہاں شرکا پنجابی ثقافت سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے روایتی ملبوسات زیبِ تن کر کے شریک ہو رہے ہیں۔ تین روزہ عالمی پنجابی کانفرنس کے دوران زبان، ادب، ثقافت اور قدیم روایات کی ترویج کے حوالے سے مختلف نشستوں اور ثقافتی پروگراموں کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
مسٹر پتلو کو ضمانت مل گئی مگر رہائی نہ ہو سکی
28 November 2026
اداکار سلیم شیخ کی بیٹی کی بارات، عروسی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
28 November 2026
جی ٹی اے 6 میں شامل 44 برس پرانا بنگالی گانا عالمی توجہ کا مرکز بن گیا!
27 November 2026
بھارتی کامیڈین و یوٹیوبر سمے رائنا کا عالمی ریکارڈ؛ یوٹیوب پر 10 لاکھ بامعاوضہ چینل ممبرز حاصل کر لیے
27 November 2026
آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد ایرانی سکرین رائٹر مہدی محمودیان گرفتار
27 November 2026
اداکار سلیم شیخ کی بیٹی سلینا سلیم رشتہ ازدواج میں منسلک
27 November 2026
دبئی: شادی کی تقریب میں عاطف اسلم و ہنی سنگھ کا رقص
26 November 2026
جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس، فلک جاوید کی درخواست ضمانت خارج
26 November 2026