پاکستان کا بھارت میں نئے ناظم الامور کی تعیناتی کا فیصلہ
Web Desk
28 November 2026
حکومتِ پاکستان نے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں نیا ناظم الامور تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جہاں موجودہ ناظم الامور سعد وڑائچ کی مدتِ تعیناتی مکمل ہونے کے بعد معظم علی کو نئی ذمہ داری سونپے جانے کا قوی امکان ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں پاکستان کے ناظم الامور کے طور پر فرائض انجام دینے والے سعد وڑائچ کی تعیناتی کی مدت مکمل ہو گئی ہے، جس کے پیشِ نظر ان کی جگہ معظم علی کو بھارت میں پاکستان کا نیا ناظم الامور مقرر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ معظم علی اس وقت سعودی عرب میں پاکستان کے نائب سفیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، جبکہ سعد وڑائچ کو وطن واپسی پر وزارتِ خارجہ میں اہم ذمہ داری سونپے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ سفارتی حلقوں کے مطابق نئی دہلی میں تقرری کے فیصلے کے بعد معظم علی جلد بھارت روانہ ہو جائیں گے، تاہم اس حوالے سے باضابطہ سرکاری اعلامیے اور روانگی کے حتمی شیڈول کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
کراچی: گھر میں سلنڈر دھماکے کے بعد عمارت منہدم، امدادی کارروائیاں جاری
28 November 2026
شہباز شریف کا دورۂ ماسکو، تجارت، ویزا سہولت اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات
28 November 2026
مولانا فضل الرحمان کا گھر، گاڑی اور بیٹا پولیس کی تحویل میں ہیں: کامران مرتضیٰ
28 November 2026
اب تک یوکرین کے 3 لاکھ ڈرونز تباہ کر دیئے: روسی وزارت دفاع
28 November 2026
بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد آمد، حکومتی قیادت سے اہم ملاقات متوقع
28 November 2026
پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس، کراچی میں تاریخی جلسہ ہوگا: سعید غنی
28 November 2026
ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے: رضا امیری کا بڑا اعلان
28 November 2026
امریکی سینٹ کام کا ایرانی فوجی کمانڈر کے دعوؤں پر ردعمل آگیا
28 November 2026