اداکار سلیم شیخ کی بیٹی سلینا سلیم رشتہ ازدواج میں منسلک
Web Desk
27 November 2026
پاکستان کے معروف اداکار سلیم شیخ کی صاحبزادی، ماڈل اور ڈیجیٹل کری ایٹر سلینا سلیم اپنے منگیتر ابراہیم شیخ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں۔
سلینا سلیم اور ابراہیم شیخ کے نکاح کی یہ سادہ اور پروقار آؤٹ ڈور تقریب منعقد کی گئی، جس میں اہلِ خانہ، قریبی دوستوں اور شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات نے شرکت کر کے نوبیاہتا جوڑے کو دعاؤں اور نیک تمناؤں سے نوازا۔
نکاح کے پُرمسرت موقع پر دلہن سلینا سلیم نے سفید آرگنزا کا روایتی شرارہ زیب تن کیا، جس پر چاندی کے ستاروں کا نفیس کام کیا گیا تھا، جبکہ سنہری گوٹا کناری سے مزین ڈوپٹہ ان کے لباس کی دلکشی میں مزید اضافہ کر رہا تھا۔ دوسری جانب دولہا ابراہیم شیخ نے سفید کرتے، پاجامے اور کوٹ کا انتخاب کیا۔
تقریب کے دوران اداکار سلیم شیخ کی اپنی بیٹی کی شادی کی خوشی میں رقص کرنے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔
اس خوشی کے موقع پر شوبز کے ستاروں کی کہکشاں بھی سجی رہی، جن میں جاوید شیخ، بہروز سبزواری، مومل شیخ، شہروز سبزواری اور صدف کنول سمیت دیگر عزیز و اقارب شامل تھے۔
متعلقہ عنوانات
جی ٹی اے 6 میں شامل 44 برس پرانا بنگالی گانا عالمی توجہ کا مرکز بن گیا!
27 November 2026
بھارتی کامیڈین و یوٹیوبر سمے رائنا کا عالمی ریکارڈ؛ یوٹیوب پر 10 لاکھ بامعاوضہ چینل ممبرز حاصل کر لیے
27 November 2026
آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد ایرانی سکرین رائٹر مہدی محمودیان گرفتار
27 November 2026
دبئی: شادی کی تقریب میں عاطف اسلم و ہنی سنگھ کا رقص
26 November 2026
جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس، فلک جاوید کی درخواست ضمانت خارج
26 November 2026
بالی ووڈ فلم ورکرز یونین کا وزیراعظم نریندر مودی سے نیٹ فلکس کی پاکستانی سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ پر بھارت میں پابندی عائد کرنے کا مطالبہ
26 November 2026
دلجیت دوسانجھ کے بنگلور کنسرٹ پر بم حملے کی دھمکی، بھارتی حکام میں تشویش
26 November 2026
مس یونیورس 2026 کا تاج پورتو ریکو کی جینیفر بیریٹو کے سر سج گیا
25 November 2026