دبئی: شادی کی تقریب میں عاطف اسلم و ہنی سنگھ کا رقص
Web Desk
26 November 2026
معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اور بھارتی ریپر یو یو ہنی سنگھ دبئی میں منعقد ہونے والی ایک شادی کی تقریب میں ایک ساتھ نظر آئے، جہاں دونوں فنکاروں کی خوشگوار ملاقات اور رقص کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔
وائرل ہونے والی ویڈیوز میں عاطف اسلم اور ہنی سنگھ کو ایک دوسرے سے نہایت گرم جوشی سے ملتے اور شادی کی تقریبات سے بھرپور لطف اندوز ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر دونوں مقبول فنکاروں نے مشہور پاکستانی گانوں پر رقص کر کے تقریب کو مزید یادگار بنا دیا، جسے دونوں ممالک کے مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ عاطف اسلم نے اپنے موسیقی کے سفر کا آغاز معروف پاکستانی بینڈ “جل” کے مرکزی گلوکار کی حیثیت سے کیا تھا، جس کی بنیاد انہوں نے گوہر ممتاز کے ساتھ مل کر رکھی تھی۔ بینڈ کا مقبول گانا “عادت” عاطف اسلم کی پہچان بنا، جس کے بعد 2004ء میں ریلیز ہونے والے ان کے پہلے سولو البم “جل پری” نے انہیں عالمی سطح پر بے پناہ شہرت دلائی۔
دوسری جانب ہنی سنگھ، جن کا اصل نام ہردیش سنگھ ہے، نے بطور میوزک پروڈیوسر اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا اور بعد ازاں بھارت کے صفِ اول کے ریپرز اور گلوکاروں میں شامل ہوئے۔ 2011ء میں ان کے البم “انٹرنیشنل ولیجر” اور اس کے مشہور گانوں “براؤن رنگ” اور “انگریزی بیٹ” نے انہیں غیر معمولی مقبولیت بخشی، جبکہ وہ پنجابی موسیقی اور ہپ ہاپ کے منفرد امتزاج کے باعث دنیا بھر میں پہچانے جاتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس، فلک جاوید کی درخواست ضمانت خارج
26 November 2026
بالی ووڈ فلم ورکرز یونین کا وزیراعظم نریندر مودی سے نیٹ فلکس کی پاکستانی سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ پر بھارت میں پابندی عائد کرنے کا مطالبہ
26 November 2026
دلجیت دوسانجھ کے بنگلور کنسرٹ پر بم حملے کی دھمکی، بھارتی حکام میں تشویش
26 November 2026
مس یونیورس 2026 کا تاج پورتو ریکو کی جینیفر بیریٹو کے سر سج گیا
25 November 2026
اداکار معمر رانا کی بیٹی رشتہ ازدواج میں منسلک، نکاح کی تصاویر وائرل
25 November 2026
نئی جیپ خریدنے کا ارادہ، میرا کا لیلیٰ کو مالی مدد کی پیشکش
24 November 2026
نامناسب لباس میں آن لائن شو کرنے والی گلوکارہ کو 74 کوڑے مارے گئے
24 November 2026
معروف پاکستانی پاپ گلوکار محسن رضا خان المعروف بنی انتقال کرگئے
23 November 2026