فضا علی کی شوہر کے کپڑوں میں تصاویر، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
Web Desk
1 April 2026
کراچی: اداکارہ فضا علی نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک منفرد پوسٹ شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے شوہر اعجاز خان کا سیاہ رنگ کا سوٹ پہنے نظر آ رہی ہیں۔ ان تصاویر کے ساتھ فضا نے ایک جذباتی کیپشن بھی تحریر کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ “آج صرف ایک شو نہیں تھا، میری زندگی کا ایک احساس تھا، میں نے ان کا سوٹ پہنا تاکہ ان کی محبت اور ساتھ کو محسوس کر سکوں۔”
اداکارہ نے مزید لکھا کہ انہوں نے زندگی کو دوبارہ چنا ہے اور محبت کو ایک بار پھر اپنایا ہے۔ یاد رہے کہ فضا علی نے حال ہی میں ایک نجی تقریب میں اعجاز خان سے دوسری شادی کی ہے۔ ان تصاویر کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل سامنے آیا۔ جہاں مداحوں کی بڑی تعداد نے اسے ایک خوبصورت اور محبت بھرا انداز قرار دیا، وہیں کچھ صارفین نے اسے ‘حیران کن’ اور ‘انوکھا’ فیشن قرار دیتے ہوئے مزاحیہ تبصرے بھی کیے۔
واضح رہے کہ فضا علی کی پہلی شادی 2007 میں فواد فاروق سے ہوئی تھی جن سے ان کی ایک بیٹی فرال ہے۔ اب اپنی نئی زندگی کے آغاز پر فضا علی کافی پرامید اور خوش نظر آتی ہیں، جس کا اظہار وہ اکثر اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے کرتی رہتی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
عاطف اسلم کو جرمنی میں برلن بڈی بیئر سے نواز دیا گیا
29 September 2026
سلمان خان کا جعلی اے آئی ویڈیوز بنانے والوں کو جیل بھیجنے کا مطالبہ
29 September 2026
1 سال تک میں بینائی سے محروم رہا: حسن شہریار
28 September 2026
ٹیلر سوئفٹ سب سے زیادہ وی ایم اے ایوارڈز جیتنے والی فنکارہ بن گئیں
28 September 2026
جو گھر پہلے ہی ٹوٹ گیا ہو اسے کوئی نہیں توڑ سکتا، گووندا کی گرل فرینڈ کا انکی اہلیہ کے بیان پر ردعمل
28 September 2026
پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں
27 September 2026
ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو تنقید کا سامنا
27 September 2026
ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ اداکارہ کی ہم شکل کو انڈسٹری میں لانا چاہتے ہیں؟ ویڈیو نے سوال اٹھا دیے
27 September 2026