’’میں نہیں بدلی‘‘، معافی کے بعد فضا علی کی نئی ویڈیو پر پھر بحث چھیڑ دی
Web Desk
19 April 2026
لاہور: اداکارہ اور ٹی وی میزبان فضا علی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی ہیں، جہاں ان کی نئی ویڈیو نے ایک مرتبہ پھر صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
فضا علی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں ان کے شوہر انہیں کندھے پر اٹھائے ہوئے نظر آ رہے ہیں، جو اس سے قبل بھی تنازع کا باعث بن چکا ہے۔
ویڈیو کے ساتھ انہوں نے ایک جذباتی پیغام بھی تحریر کیا، جس میں کہا گیا کہ ’’جنہیں میرا اٹھایا جانا بھاری لگا تھا۔۔ آج لندن میں وہی منظر ہلکا لگ رہا ہے۔ نہ میں بدلی ہوں، نہ محبت، صرف نظروں کا وزن کم ہو گیا۔ اب بتاؤ۔۔ بوجھ کس پر تھا؟‘‘
یاد رہے کہ اس سے قبل ایک نجی ٹی وی پروگرام کے دوران بھی ان کے شوہر نے لائیو نشریات میں انہیں کندھے پر اٹھایا تھا، جس پر شدید ردعمل سامنے آیا تھا اور متعلقہ ادارے کی جانب سے چینل کو نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔
نئی ویڈیو کے بعد ایک بار پھر سوشل میڈیا پر مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں، جہاں کچھ صارفین اسے ذاتی معاملہ قرار دے رہے ہیں جبکہ بعض اسے غیر مناسب رویہ قرار دے رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
حنا جاوید کے اہلخانہ کا مریم نواز کو خط، جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ
25 October 2026
اداکارہ ایمن سلیم نے پیپلز پارٹی جوائن کرلی
25 October 2026
ماورا حسین اور امیر گیلانی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد، بیٹے کا نام بھی بتا دیا
24 October 2026
ندیم نانی والا کی بہن کو پروٹوکول دینا اور چھوڑنا پولیس کو مہنگا پڑگیا
24 October 2026
لاہور: بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانے پر ٹک ٹاکر سعمیہ مبارک گرفتار
23 October 2026
حنا جاوید قتل کیس: پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنگین تشدد کی تصدیق
23 October 2026
والد والدہ سے اتنی محبت کرتے تھے کہ میکے جانے پر طلاق کا جعلی نوٹس بھجوا دیا: اسماء عباس
23 October 2026
مشہور گیم سٹک رن کے بانی مینوئل اوٹو نے لائیو سٹریم کے دوران خودکشی کر لی
23 October 2026