فضا علی کا عیدالفطر پر اپنی دوسری شادی کا اعلان، تصاویر وائرل
Web Desk
22 March 2026
کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ اور میزبان فضا علی نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر اپنی دوسری شادی کا باقاعدہ اعلان کر کے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔ فضا علی نے عید کے پہلے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کیں، جس میں وہ اپنے شوہر اعجاز خان اور بیٹی فرال کے ہمراہ نظر آ رہی ہیں۔
اداکارہ نے ایک سادہ اور نجی تقریب میں اعجاز خان کے ساتھ نکاح کیا، جس کے بعد انہوں نے اپنی نئی زندگی کے آغاز کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ تصاویر میں فضا علی نے سیاہ رنگ کا خوبصورت نیم رسمی لباس زیب تن کر رکھا ہے جس کے ساتھ بھورے رنگ کا کشیدہ کاری والا دوپٹہ اور پھولوں سے سجا ہیڈ پیس ان کی خوبصورتی کو چار چاند لگا رہا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جوڑے نے مہندی سے ایک دوسرے کے نام بھی ہاتھوں پر لکھوائے ہوئے ہیں۔
اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے 41 سالہ فضا علی نے لکھا کہ “اللہ نے انہیں وہ محبت اور خوشی عطا کر دی ہے جس کا انہیں طویل عرصے سے انتظار تھا، اب وہ صرف فضا علی نہیں بلکہ ‘مسز اعجاز’ بھی ہیں”۔ واضح رہے کہ فضا علی کی پہلی شادی 2007 میں فواد فاروق سے ہوئی تھی جن سے ان کی ایک بیٹی فرال ہے، جو اپنی والدہ کی اس نئی شروعات پر ان کے ساتھ موجود تھیں۔
متعلقہ عنوانات
جو گھر پہلے ہی ٹوٹ گیا ہو اسے کوئی نہیں توڑ سکتا، گووندا کی گرل فرینڈ کا انکی اہلیہ کے بیان پر ردعمل
28 September 2026
پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں
27 September 2026
ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو تنقید کا سامنا
27 September 2026
ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ اداکارہ کی ہم شکل کو انڈسٹری میں لانا چاہتے ہیں؟ ویڈیو نے سوال اٹھا دیے
27 September 2026
راحت فتح علی خان کے بیٹے کی مونی رائے کے ساتھ تصویر، صارفین کے دلچسپ تبصرے
27 September 2026
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026