LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہوگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد اضافہ آبنائے ہرمز میں امریکی زیرِ آب ڈرون پکڑنے کا ایرانی دعویٰ، واشنگٹن نے مسترد کردیا خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے آپشن پر بیک ڈور کام چل رہا ہے،طارق فضل چوہدری پاک بحریہ کی نئی شامل کی گئی آبدوز کی پہلی لائیو ویپن فائرنگ کامیابی سے مکمل عازمینِ حج کی سہولت کے لیے پاک حج ایپ میں متعدد نئے فیچرز متعارف پاکستان نے افغانستان میں اندرونی جھڑپوں سے متعلق الزامات مسترد کردیے یونانی دارالحکومت ایتھنز میں دھماکا،4 امریکیوں سمیت 6 افراد ہلاک راولپنڈی اور اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس متاثر، شہریوں کو مشکلات کا سامنا سہیل آفریدی کوبانی پی ٹی آئی کا مکمل اعتماد حاصل ہے، چیئرمین پی ٹی آئی ایران تجارت نہیں کرسکتا تو کوئی بھی تجارت نہیں کرے گا،ایرانی آرمی چیف یمنی فورسز کا حالیہ حملوں میں 4 ایرانی عسکری ماہرین کی ہلاکت کا دعویٰ امریکا صرف ایران کو مٹانے یا تباہ کرنے کا خواب ہی دیکھ سکتا ہے، ایرانی صدر ایرانی فوج کا خطے میں واشنگٹن کی کسی بھی فوجی کارروائی کا بھرپور جواب دینے کا اعلان دھمکیوں اور پابندیوں سے اپنی مرضی مسلط کرنے کا دور ختم ہو رہا ہے، کاظم غریب آبادی

فضا علی اور مشی خان کے درمیان تنازع مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

Web Desk

10 March 2026

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان فضا علی اور اداکارہ مشی خان کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ چھڑ گئی جس نے مداحوں کی بھرپور توجہ حاصل کر لی ہے۔

یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب مشی خان نے فضا علی کے پروگرام میں ڈاکٹر نبیہا علی خان کے وائرل انٹرویو پر تنقیدی تبصرہ کیا، جس کے بعد دونوں اداکاراؤں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ شروع ہو گیا اور معاملہ ذاتی نوعیت اختیار کر گیا۔فضا علی نے انسٹاگرام پر ردعمل دیتے ہوئے مشی خان کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں “جنرل رانی” قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مشی خان کے کئی بااثر لوگوں سے تعلقات ہیں اس لیے وہ جو چاہیں کہہ سکتی ہیں جبکہ وہ صرف ایک میزبان اور اداکارہ ہیں اور ان کے اتنے زیادہ روابط نہیں۔فضا علی نے مزید کہا کہ جس انداز میں انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا اسی وجہ سے اللہ نے اپنا انصاف دکھایا اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے موقع پر مشی خان کی پرانی ڈانس ویڈیو دوبارہ وائرل ہو گئی۔دوسری جانب مشی خان نے بھی انسٹاگرام پر فوری ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شاید فضا علی کو ان کے “گھوڑے جیسے دانتوں” والے تبصرے پر برا لگا۔ انہوں نے کہا کہ فضا علی نے انہیں پہلے کبھی آپا نہیں کہا۔اپنی وائرل ڈانس ویڈیو کے حوالے سے مشی خان کا کہنا تھا کہ اس وقت انہیں لگا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کے لیے اچھے ثابت ہوں گے، تاہم ایسا نہیں ہوا اور اس میں کوئی غلط بات نہیں۔اداکاراؤں کے اس تنازع پر سوشل میڈیا صارفین بھی دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ دنیا میں جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں اور یہاں اپنی ہی جنگ جاری ہے۔