فضا علی کا ڈاکٹر نبیہا کیساتھ پروگرام اسکرپٹڈ نکلا، خفیہ آڈیو لیک
Web Desk
25 February 2026
سوشل میڈیا پر اداکارہ و میزبان فضا علی کے رمضان پروگرام سے منسوب ایک مبینہ آڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس نے حال ہی میں ڈاکٹر نبیہا علی خان کے جذباتی انٹرویو پر کھڑے ہونے والے تنازع کو نئی ہوا دے دی ہے۔ وائرل آڈیو میں بظاہر پروگرام کے بعد کی گفتگو سنائی دے رہی ہے، جس میں فضا علی کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ “آئیڈیا اچھا تھا” اور یہ کہ “آج کی یہ قسط بھی وائرل ہی نکلی”۔ آڈیو میں موجود دیگر افراد کی آوازیں اس بات پر تبادلہ خیال کر رہی ہیں کہ اس انٹرویو پر بہت زیادہ میمز بنیں گی اور سوشل میڈیا پر تبصرے ہوں گے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر نبیہا علی خان نے حال ہی میں اپنے شوہر حارث کھوکھر کے ساتھ پیدا ہونے والے شدید اختلافات اور طلاق کی نوبت آنے کے بارے میں فضا علی کے پروگرام میں گفتگو کی تھی۔ اس دوران فضا علی کے آبدیدہ ہونے اور شدید جذباتی ردعمل پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ‘اوور ایکٹنگ’ اور ‘پلانٹڈ’ قرار دیا تھا۔ اب اس نئی آڈیو کے سامنے آنے کے بعد صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ سارا سین ریٹنگز کے لیے پہلے سے طے شدہ (Scripted) تھا، تاہم فضا علی یا پروگرام انتظامیہ کی جانب سے تاحال اس آڈیو کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے
متعلقہ عنوانات
ن لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور اداکارہ مومنہ اقبال تنازع کیس، لاہور ہائیکورٹ نے سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی
30 September 2026
مقابلہ حسن کی فاتح 30 سالہ بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر کی پراسرار موت
30 September 2026
بھارتی پلے بیک گلوکار جوبین نوٹیال کے ہاں بیٹےکی پیدائش
29 September 2026
عاطف اسلم کو جرمنی میں برلن بڈی بیئر سے نواز دیا گیا
29 September 2026
سلمان خان کا جعلی اے آئی ویڈیوز بنانے والوں کو جیل بھیجنے کا مطالبہ
29 September 2026
1 سال تک میں بینائی سے محروم رہا: حسن شہریار
28 September 2026
ٹیلر سوئفٹ سب سے زیادہ وی ایم اے ایوارڈز جیتنے والی فنکارہ بن گئیں
28 September 2026
جو گھر پہلے ہی ٹوٹ گیا ہو اسے کوئی نہیں توڑ سکتا، گووندا کی گرل فرینڈ کا انکی اہلیہ کے بیان پر ردعمل
28 September 2026