فضا علی نے رمضان میں شیطان کی جگہ سنبھال لی، ڈاکٹر نبیہا کے شوہر کا ردعمل وائرل
Web Desk
11 March 2026
پاکستانی مارننگ شو میزبان Fiza Ali اور ڈیجیٹل انفلوئنسر Dr Nabiha Ali Khan کے درمیان پیدا ہونے والا تنازع ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گیا ہے۔ اس بار ڈاکٹر نبیہا کے شوہر Haris Khokhar نے فضا علی کے حوالے سے سخت ردعمل دیا ہے۔
رمضان کے ابتدائی دنوں میں یہ معاملہ اس وقت خبروں میں آیا جب فضا علی نے اپنی رمضان ٹرانسمیشن میں ڈاکٹر نبیہا علی خان کی ازدواجی زندگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے علیحدگی کا ذکر کیا۔ اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا اور معاملہ خاصا زیرِ بحث رہا۔
بعد ازاں ڈاکٹر نبیہا علی خان اور ان کے شوہر کے درمیان معاملات بہتر ہو گئے اور دونوں نے اختلافات ختم کر کے دوبارہ خوشگوار ازدواجی زندگی گزارنے کا اعلان کیا۔ تاہم اس دوران متعدد سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ فضا علی نے ڈاکٹر نبیہا کے شوہر اور ان کے خاندان کا ذکر کرکے معاملے کو مزید بڑھا دیا۔ بعض لوگوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ یہ سب کچھ رمضان ٹرانسمیشن کی ریٹنگز بڑھانے کے لیے کیا گیا۔
اب حارث کھوکھر نے ایک حالیہ ٹک ٹاک انٹرویو میں فضا علی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے دوران انہوں نے گویا ’’شیطان کی جانشین‘‘ کا کردار ادا کیا۔
حارث کھوکھر کے مطابق جب میاں بیوی کے نجی معاملات کو ڈیجیٹل میڈیا یا سوشل میڈیا پر لایا جاتا ہے تو صورتحال مزید پیچیدہ ہو جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اکثر ازدواجی تنازعات اسی وقت شدت اختیار کرتے ہیں جب انہیں عوامی بحث کا موضوع بنا دیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میاں بیوی کے درمیان اختلافات اکثر دو افراد کی انا کا مسئلہ ہوتے ہیں جنہیں باہمی گفتگو سے حل کیا جا سکتا ہے، لیکن جب خاندان اور سوشل میڈیا اس میں شامل ہو جائیں تو مسائل سلجھنے کے بجائے مزید الجھ جاتے ہیں۔
حارث کھوکھر کا کہنا تھا کہ بہتر یہی ہے کہ میاں بیوی اپنے مسائل خود حل کریں اور کسی تیسرے فریق کو اس میں شامل نہ کریں۔ ان کے مطابق جب فضا علی نے ٹی وی پر ان کا نام لے کر بات کی تو انہوں نے بھی جواب دینا ضروری سمجھا۔
متعلقہ عنوانات
یومِ دفاع و شہداء، شوبز شخصیات بھی وطن سے محبت، قومی یکجہتی کے جذبے سے سرشار
3 September 2026
مومنہ اقبال و ثاقب چڈھر کیس: نئے ڈیجیٹل شواہد پر دوبارہ نوٹس جاری، ازسرنو تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل
3 September 2026
مومنہ اقبال کا ثاقب چدھڑ کے خلاف ہر فورم پر جانے کا اعلان
3 September 2026
مومنہ اقبال ہراسگی کیس: تفتیش میں ثاقب چڈھر اور اہلیہ سمیرا بے قصور قرار
3 September 2026
فریال گوہر کا تشدد سے حمل ضائع ہونے کا الزام؛ جمال شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
2 September 2026
معروف اداکارہ نے بھارتی فلم انڈسٹری کا سیاہ چہرہ بے نقاب کردیا
2 September 2026
معروف شاعر احمد راہی کو ہم سے بچھڑے 24 برس بیت گئے
2 September 2026
شعیب ملک کا چوتھی شادی کی افواہوں پر دلچسپ ردعمل
2 September 2026