LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
افغانستان میں 36 سے زائد دہشت گرد گروہ موجود ہیں، ہمسایہ ممالک کے خلاف دہشت گردی روکی جائے: ترجمان دفتر خارجہ غلطیاں ٹھیک کیے بغیر ترقی ممکن نہیں، معاشی چیلنجز کو اقدامات کی ضرورت ہے: وزیراعظم میر رضا کیس: انکوائری کمیشن کی مدت میں توسیع منظور وفاقی آئینی عدالت کے رولز جاری، اہم قانونی معاملات کی وضاحت روس جوہری حملے کی دھمکیاں دینا بند کرے، نیٹو لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال معاشی ترقی میں سرمایہ کاروں کی شراکت ڈھائی سال میں دوگنا سے زائد بڑھ چکی ہے: وزیر خزانہ 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا فی الحال کوئی قانون موجود نہیں: پی ٹی اے کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب انڈونیشیا کی جیل میں ڈبل بیڈز کمرے، ٹی وی اور سوئمنگ پول حکومت بزرگ شہریوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کر رہی ہے: مریم نواز محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، اپ گریڈیشن منصوبے مکمل کرنے کی ہدایت کراچی: زیر تعمیر پل کی شٹرنگ اچانک گر گئی، ایک شخص جاں بحق افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی، 22 ہلاک، ٹھکانے تباہ خانیوال میں بیٹھے پاکستانی نوجوان نے امریکی ڈاکخانے کو 126 ملین ڈالر کا چونا لگا دیا ایران میں مہنگائی کی شرح 83 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سال 2026 کا پہلا سپر مون کل دکھائی دے گا

Web Desk

2 January 2026

سالِ نو کا پہلا سپر مون جلد ہی آسمان پر جلوہ گر ہونے والا ہے۔ فلکیاتی ماہرین کے مطابق 3 جنوری کو پورا چاند طلوع ہوگا جو غیرمعمولی طور پر بڑا اور زیادہ روشن دکھائی دے گا۔

یہ حالیہ مہینوں میں نظر آنے والے سپر مونز کے سلسلے کا آخری چاند ہوگا، جس کا آغاز گزشتہ برس اکتوبر میں ہوا تھا۔ سائنس دانوں کے مطابق سپر مون اس وقت بنتا ہے جب چاند اپنے مدار میں زمین کے نسبتاً زیادہ قریب آ جاتا ہے، جس کے باعث وہ عام دنوں کے مقابلے میں تقریباً 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آتا ہے۔

ماہرین کے مطابق جنوری کے اس چاند کا مکمل ترین مرحلہ ہفتے کی دوپہر تقریباً تین بجے ہوگا، تاہم اس سے ایک رات قبل بھی چاند آسمان پر ایک بڑے اور چمکدار گولے کی صورت میں نمایاں دکھائی دے گا، جسے عام آنکھ سے بھی بخوبی دیکھا جا سکے گا۔

جنوری کے اس پورے چاند کو مختلف روایتی ناموں سے بھی پکارا جاتا ہے، جن میں وولف مون (Wolf Moon)، کولڈ مون (Cold Moon) اور ہارڈ مون (Hard Moon) شامل ہیں۔ اگرچہ یہ نام قدیم روایات سے منسوب کیے جاتے ہیں، تاہم ماہرین کے مطابق ان میں سے بیشتر نام حالیہ برسوں میں زیادہ مقبول ہوئے ہیں۔

فلکیات کے شوقین افراد کے لیے یہ سپر مون ایک خوبصورت قدرتی نظارہ ثابت ہوگا، جسے صاف آسمان کی صورت میں بہترین انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔