LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا ایران کا آبنائے ہرمز میں ایک اور امریکی زیرآب ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ شام اور حزب اللہ کے درمیان بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد پہلی خفیہ ملاقات اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے کسی رہنما کی ملاقات نہ ہوسکی حقوق کی بازیابی کا سفر شروع، ناانصافیوں کے خاتمے کا آغاز ہو رہا ہے: فاروق ستار وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز گورنر راج یا ایمرجنسی کی افواہوں پر گہری تشویش ہے، تمام تر تحفظات کے باوجود مذاکرات کے لیے تیار ہیں: بیرسٹر گوہر جمہوری حکومت کبھی فاشسٹ نہیں ہوتی، ملک کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت صرف بانی چیئرمین میں ہے: علامہ راجہ ناصر عباس افغانستان میں 36 سے زائد دہشت گرد گروہ موجود ہیں، ہمسایہ ممالک کے خلاف دہشت گردی روکی جائے: ترجمان دفتر خارجہ غلطیاں ٹھیک کیے بغیر ترقی ممکن نہیں، معاشی چیلنجز کو اقدامات کی ضرورت ہے: وزیراعظم میر رضا کیس: انکوائری کمیشن کی مدت میں توسیع منظور وفاقی آئینی عدالت کے رولز جاری، اہم قانونی معاملات کی وضاحت روس جوہری حملے کی دھمکیاں دینا بند کرے، نیٹو لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال معاشی ترقی میں سرمایہ کاروں کی شراکت ڈھائی سال میں دوگنا سے زائد بڑھ چکی ہے: وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے آئیکون ٹیکنالوجی کے وفد کی ملاقات

Web Desk

13 January 2026

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے آئیکون ٹیکنالوجی کے وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطہ جاتی فریم ورک پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

وزیر خزانہ نے وفد کو ڈیجیٹل اثاثوں کے لیے فریم ورک کی تیاری، کرپٹو کونسل اور ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ڈیجیٹل اثاثوں کو باقاعدہ اور منظم ماحول میں لانے کی خواہاں ہے اور پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی بڑھتی ہوئی شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ مارکیٹ میں مواقع اور خطرات دونوں موجود ہیں۔

وفد نے بلاک چین ٹیکنالوجی اور اسٹیبل کوائنز کی انقلابی صلاحیت پر بھی روشنی ڈالی، جبکہ آئیکون ٹیکنالوجی کے چیئرمین نے امریکہ اور کینیڈا کی منڈیوں کے تجربات سے آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ نے واضح کیا کہ پالیسی فریم ورک مارکیٹ کے شرکاء کو واضح رہنمائی فراہم کرے گا اور توازن قائم رکھنے کے لیے ریگولیشن ناگزیر ہے۔