LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو بروقت اقدام ہے، وزیراعظم شہباز شریف ایک ہی الزام پر ایف آئی اے دوبارہ انکوائری نہیں کرسکتی: عدالت فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم خیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ کار واضح، سپیکر کی اجازت لازمی افغان سرزمین سے دہشت گردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: اسحاق ڈار بھارت ریاستی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی میں ملوث ہے: صائمہ سلیم پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دہشت گردوں کے ساتھ ہے: خواجہ آصف اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا: رانا ثنا امریکا کے ساتھ براہ راست بات اعتماد کے شدید فقدان کے باعث ممکن نہیں: ایرانی صدر کانگو میں کارگو طیارہ گر کر تباہ، آڈیٹر جنرل سمیت 14 فوجی افسران ہلاک امریکا سے واپسی پر وزیراعظم لندن میں دو سے تین روز قیام کریں گے امریکی صدر نے ایران کی سات روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی طالبان رجیم کی بدترین کارکردگی، افغانستان جنوبی ایشیا کا ناکام ترین ملک قرار بی جے پی کا ہندوتوا ایجنڈا، بھارت میں اسلام دشمنی سر چڑھ کر بولنے لگی

شہید فلسطینی بچی ہند رجب پر بننے والی فلم گولڈن گلوب ایوارڈ کے لیے نامزد

Web Desk

24 December 2025

تیونس سے تعلق رکھنے والی فلم ڈائریکٹر کوثر بن ہنیہ نے کہا ہے کہ فلسطینی شہید بچی ہند رجب پر بننے والی فلم ’’دی وائس آف ہند رجب‘‘جنوری 2024 میں ہونے والی ان اہم تقریبات میں سب سے اچھی متحرک فلم کے طور پر سامنے آئی جس کے نتیجے میں اسے گولڈن گلوب ایورارڈکے لئے نامزدگی ملی ہے ۔

العربیہ اردو کے مطابق دی وائس آف ہند رجب نامی یہ فلم انگریزی زبان کے علاوہ ہے جس میں ہند رجب کی کہانی بیان کی گئی ہے، جسے اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں اپنے چھ دیگر رشتہ داروں کے ساتھ غزہ شہر سے بے گھر ہونے کے بعد نقل مکانی کرنا پڑی تھی، جبکہ راستے میں ان کی گاڑی اسرائیلی بمباری کی زد میں آگئی۔اسرائیل کی اس بمباری سے کار میں بچ جانے والی اکیلی ہند رجب تھی جو زخمی ہوئی اور بعد ازاں شہید ہوگئی، اس دوران اس کی بمباری میں مرتے ہوئے رشتہ داروں اور ماں باپ کو دیکھ کر زخمی حالت میں چیخ و پکار پر مبنی آواز ریکارڈ کر لی گئی۔

ریڈ کراس کے ادارے نے اسے گاڑی سے زخمی حالت میں نکالا اور اس واقعے پر دنیا بھر میں سخت احتجاج اور مذمت پر مبنی بیانات آئے۔ہند رجب پر بننے والی اس فلم میں کئی مشہور ایگزیکٹو پروڈیوسرز اور اداکاروں کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں، ان میں جوکوئن فونکس، براڈ پیٹ، آسکر ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر جوناتھن گلیزر اور میکسیکو سے تعلق رکھنے والے الفانسو کوارون شامل ہیں۔اس فلم کو تیونس میں سرکاری طور پر نامزد کیا گیا ہے تاکہ یہ دنیا کا سب سے بڑا ’’انٹرنیشنل فیچر فلم اکیڈمی ایوارڈ‘‘حاصل کر سکے۔ دوسری جانب 83واں گولڈن گلوبز ایونٹ 11 جنوری 2026 کو ہونے جا رہا ہے، جس کے لیے اس فلم کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔